image
Thursday, Nov 30 2023 | Time 09:39 Hrs(IST)
National

جامعہ ہمدرد میں نیشنل الٹرنیٹو ڈسپیوٹ ریزولوشن فیسٹ 2023 کا افتتاح

جامعہ ہمدرد میں نیشنل الٹرنیٹو ڈسپیوٹ ریزولوشن فیسٹ 2023 کا افتتاح

نئی دہلی، 18 مارچ (یواین آئی) ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (ایچ آئی ایل ایس آر) اسکول آف لاء، جامعہ ہمدرد میں 17-19 مارچ 2023 تک نیشنل اے ڈی ڈی آر فیسٹ 2023 کا انعقاد کررہا ہے۔ فیسٹ میں قومی مباحثہ اور قومی کلائنٹ کونسلنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
فیسٹ کی افتتاحی تقریب 17 مارچ 2023 کو جامعہ ہمدرد کیمپس میں ہوئی۔ اس کا افتتاح دن کے مہمان خصوصی محترمہ جسٹس ہیما کوہلی، جج، سپریم کورٹ آف انڈیا، مسٹر حماد احمد، وائس چانسلر اور پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم، اعزازی وائس چانسلر، رجسٹرار ایس ایس اختر کے ساتھ ڈین، اسکول آف لاء، پروفیسر (ڈاکٹر) سلینہ کے۔ بشیر اور محترمہ نازش فاطمہ، اے ڈی آر بورڈ کے فیکلٹی کنوینر کی موجودگی میں نئے لاء اسکول کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے سے ہوا۔
اس کے بعد معززین ہمدرد کنونشن سنٹر کی طرف روانہ ہوئے جہاں انہوں نے مہمانِ خصوصی کے ساتھ مسٹر جسٹس دیپک گپتا، سابق جج، سپریم کورٹ آف انڈیا کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ جس کے بعد باضابطہ تقریب کا آغاز ہوا جس کا افتتاح پروفیسر (ڈاکٹر) سلینا کے۔ بشیر، ڈین، اسکول آف لاء کے خطبہ استقبالیہ اور فیکلٹی اور طلبہ کے منتظمین کی جانب سے معززین کے اعزاز سے ہوا۔
تہنیتی تقریب کے بعد مہمان خصوصی جسٹس دیپک گپتا نے اجتماع سے خطاب کے دوران آئین کے تمہید کی اہمیت اور اس کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں گفتگو کی۔ اس کے بعد اس دن کی مہمان خصوصی محترمہ جسٹس ہیما کوہلی کا خطاب ہوا جنہوں نے اے ڈی آر کی ضرورت اور اہمیت کے ساتھ ساتھ اس کے مختلف طریقوں اور آج کے وقت میں اے ڈی آر میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر زور دیا۔ جسٹس کوہلی نے ثالثی اور لوک عدالتوں کی اہمیت پر زور دیا۔ آخر میں جسٹس ہیما کوہلی نے یونیورسٹی کو تربیتی پروگراموں کے ساتھ ایک میڈیشن ڈیسک قائم کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
اس پروگرام سے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے صدارتی خطاب کیا جس میں انہوں نے اے ڈی آر کی اہمیت پر گفتگو کی اور نیشنل ایونٹس میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام اے ڈی آر بورڈ کی فیکلٹی کنوینر محترمہ نازش فاطمہ کے شکریہ کے ساتھ ہوا جنہوں نے تمام معززین اور شرکاء کا ان کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔ دیگر معززین میں ڈاکٹر سرفراز احسن، ڈپٹی رجسٹرار، پروفیسر سرور عالم، چیف پراکٹر، محترمہ حنا پروین، ایڈوکیٹ کیلاش واسدیو، ایڈوکیٹ شریانس سنگھوی، مسٹر اظہر علی خان، محمد توحید عالم اور بہت سے دوسرے لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
ایران پر صہیونیوں کو سمندر میں پھینکنے کی کوشش  کا الزام جھوٹا ہے   :خامنہ ای

ایران پر صہیونیوں کو سمندر میں پھینکنے کی کوشش کا الزام جھوٹا ہے :خامنہ ای

تہران، 30 نومبر (یواین آئی)ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے ایک اہم بیان دے دیا اور کہا کہ جو بھی ایران پر صہیونیوں کو سمندر میں پھینکنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتا ہے وہ جھوٹا ہے۔

...مزید دیکھیں
کرکٹ کی دنیا کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک محمد کیف

کرکٹ کی دنیا کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک محمد کیف

 نئی دہلی،30 نومبر (یو این آئی)  ہندستان ایک ایسا ہے جس نے کھیلوں کے ہر شعبوں میں  بہترین کھلاڑی دیئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہم ایک بھائی کی طرح سرنگ میں رہتے تھے، صبا احمد نے مودی سے کہا

ہم ایک بھائی کی طرح سرنگ میں رہتے تھے، صبا احمد نے مودی سے کہا

دہرادون/نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی رات دیر گئے ان مزدوروں سے فون پر بات کی جنہیں 17 دنوں کے بعد اترکاشی میں سلکیارا ٹنل سے بحفاظت نکالا گیا تھا۔

...مزید دیکھیں
موجودہ ماحول میں کانگریس کے سب سے موزوں صدر ہیں کھڑگے : سونیا

موجودہ ماحول میں کانگریس کے سب سے موزوں صدر ہیں کھڑگے : سونیا

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پانچ دہائیوں کے سیاسی کیریئر میں انہوں نے کبھی اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا اور مریادا کو اہمیت دی، اس لیے موجودہ ماحول میں وہ کانگریس کے سب سے موزوں صدر ہیں۔

...مزید دیکھیں
پنو کیس میں تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر ہندستان کارروائی کرے گا: وزارت خارجہ

پنو کیس میں تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر ہندستان کارروائی کرے گا: وزارت خارجہ

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) ہندوستان نے نیویارک میں مقیم خالصتانی دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی کوشش کے بارے میں امریکہ کی طرف سے دی گئی معلومات کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے اور ہندوستانی حکومت اس کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کرے گی۔

...مزید دیکھیں
سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود پورے ملک کی اجتماعی ذمہ داری ہے: راجناتھ

سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود پورے ملک کی اجتماعی ذمہ داری ہے: راجناتھ

نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کو پورے ملک کی اجتماعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) میں دل کھول کر حصہ ڈالیں۔

...مزید دیکھیں
گڈکری نے کیرالہ میں لگژری جہاز ’کلاسک امپیریل‘ لانچ کیا

گڈکری نے کیرالہ میں لگژری جہاز ’کلاسک امپیریل‘ لانچ کیا

کوچی، 29 نومبر (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو کیرالہ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سیاحتی لگژری جہاز ’کلاسک امپیریل‘ کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔

...مزید دیکھیں
image