image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 19:31 Hrs(IST)
National

ملک بھر کے 200 سے زائد اضلاع میں روزگار میلے کا انعقاد

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) حکومت ملک بھر کے 200 سے زیادہ اضلاع میں 20 مارچ کو پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلے کا انعقاد کرے گی، جس میں بڑے پیمانے پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے اسکل انڈیا مشن کے تحت ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے کیریئر کے مواقع کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) ملک بھر کے 200 سے زائد اضلاع میں20 مارچ کو پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ (پی ایم این اے ایم) کا انعقاد کرے گی۔
کئی مقامی کاروباری اداروں اور تنظیموں کو اس اپرنٹس شپ میلے کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کو متعلقہ اپرنٹس شپ ٹریننگ کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔یہ انعقاد مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی متعدد کمپنیوں کی شراکت داری کا گواہ بنے گا۔ ایک ہی پلیٹ فارم کے ذریعے، حصہ لینے والی تنظیمیں ممکنہ ٹرینیز سے رابطہ قائم کر سکتی ہیں اور موقع پر ہی اپنی ضروریات کو پورا کرنے والوں کا انتخاب کر سکتی ہیں۔
امیدواروں کو اپنے ریزیومے کی تین کاپیاں، سبھی مارک شیٹس اور سرٹیفکیٹس کی تین کاپیاں، تصویری شناختی کارڈ(آدھار کارڈ/ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ) اور تین پاسپورٹ سائز کی تصاویر متعلقہ مقامات پر لے جانے ہوں گے ، جو لوگ پہلے ہی اندراج کر چکے ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ مقام پر پہنچ جائیں۔ اس میلے کے ذریعے امیدوار نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) سے تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن بھی حاصل کریں گے جو تربیتی سیشن کے بعد ان کی ملازمت کی شرح کو بہتر بنائے گا۔
وزیر اعظم کے نیشنل اپرنٹس شپ میلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری اتل کمار تیواری نے کہا، " اپرنٹس شپ کام کی تبدیلی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) کے تحت ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے آغاز کے ساتھ آنے والے برسوں میں اپرنٹس شپ ٹریننگ کو مزید فروغ ملے گا۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں بھوپال-حضرت نظام الدین وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہندوستان کی قابلیت، ہنر اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے ووٹ بینک کی سیاست پر توجہ مرکوز کی جبکہ ان کی حکومت نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 21ویں صدی کا نوجوان ہندوستان کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہے، اس لیے وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

کوٹا، یکم اپریل (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپونگ میرین جمیر بنے  ناگالینڈ  ریاستی کانگریس کے نئے صدر

سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن

01 Apr 2023 | 8:32 AM

(2 اپریل یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

image