image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 18:53 Hrs(IST)
National

شاہ 23 مارچ کو اندرا گاندھی کلا کیندر کے ویدک ہیریٹیج پورٹل کا کریں گے افتتاح

شاہ 23 مارچ کو اندرا گاندھی کلا کیندر کے ویدک ہیریٹیج پورٹل کا کریں گے افتتاح

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امیت شاہ 23 مارچ کو راجدھانی میں ویدک ہیریٹیج پورٹل کا افتتاح کریں گے۔ اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے ) کے ذریعہ تیار کئے جارہے اس پورٹل کا مقصد ہزاروں سال پرانی ویدک علمی روایت سے جڑے وسیع پیمانے پر مواد کو عام آدمی سے لے کر محققین اور اسکالرز تک کے لئے قابل رسائی بنانا ہے۔
آئی جی این سی اے کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی نے ہفتہ کو یہاں تنظیم کے 36 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے منعقد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر شاہ 11:30 بجے منعقد ایک خصوصی پروگرام میں ویدک ہیریٹیج پورٹل لانچ کریں گے ، جو سب کے لیے دستیاب اور قابل رسائی ہوگا۔ آئی جی این سی اے کے 36ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا اہتمام 19 سے 24 مارچ تک نئی دہلی اور ایسوسی ایشن کے نو علاقائی مراکز میں کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں دہلی میں مختلف ثقافتی پروگراموں، نمائشوں اور مباحثوں کا ایک بڑا پروگرام تیار کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ ویدک ہیریٹیج پورٹل کی افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے 300 سے 400 اسکالرز اور طلباء شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا ’’یہ ابھی پائلٹ پروجیکٹ ہے۔ ہم چھ سال سے اس پر کام کر رہے ہیں اور اب تک کا کام کافی تسلی بخش رہا ہے۔ ‘‘
ڈاکٹر جوشی نے کہا ’’ویدوں کو جاننے میں ملک اور بیرون ملک دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ ملک اور بیرون ملک کے تمام ذرائع، ادارے اور افراد شروتی اور اسمرتی روایت کے پانچ ہزار سال سے زائد عرصے سے ویدک علمی روایت کے مطالعہ اور تدریس میں شامل ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں بھوپال-حضرت نظام الدین وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہندوستان کی قابلیت، ہنر اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے ووٹ بینک کی سیاست پر توجہ مرکوز کی جبکہ ان کی حکومت نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 21ویں صدی کا نوجوان ہندوستان کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہے، اس لیے وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

کوٹا، یکم اپریل (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپونگ میرین جمیر بنے  ناگالینڈ  ریاستی کانگریس کے نئے صدر

سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن

01 Apr 2023 | 8:32 AM

(2 اپریل یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

image