image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 18:50 Hrs(IST)
National

پروفیسر نجمہ اختر کی کوششو ں سے جامعہ کو ملنے جارہا ہے یونانی میڈیکل کالج

پروفیسر نجمہ اختر کی کوششو ں سے جامعہ کو ملنے جارہا ہے یونانی میڈیکل کالج

آل انڈیا یونانی طبّی کا نگریس کی جانب سے پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد
نئی دہلی ،18 مارچ (یواین آئی)پروفیسر نجمہ اختر نے یونانی کی جڑوں کو مزید مضبوط کرنے کیلئے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یونانی میڈیکل کالج قائم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
میڈیکل کالج پر روشنی ڈالتے ہوئے نجمہ اختر نے کہا کہ کالج کا قیام آسان نہیں ہے لیکن جب ارادے مضبوط اور لوگوں کا ساتھ ہو تو کسی بھی خواب کو حقیقت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں یونانی کے ماہرین اور تجربہ کار ڈاکٹروں کو رہنمائی کیلئے بلایا جائے گا تاکہ یونانی کے میدان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ تاریخ رقم کرسکے۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس(اے آئی یوٹی سی ) کی جانب سے پروفیسر نجمہ اختر ( وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد نہرو گیسٹ ہاؤس میں کیا گیاجس کی صدارت پدم شری پروفیسر اختر الوا سع نے کی اور نظامت کے فرائض صحافی محمد احمد نے بخوبی انجام دیے۔
اے آئی یوٹی سی کی پریس ریلیز کے مطابق اس پروگرام کے روح رواں معروف حکیم ڈاکٹر سید احمد خاں تھے جو یونانی کے فروغ کیلئے پیش پیش رہتے ہیں ۔ یہ کالج اوکھلا کے مجیب باغ میں تیا ر ہورہا ہے ۔تاہم جلد ہی اس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا ۔
اس موقع پر پروفیسر عارف زیدی نے نجمہ اختر کے اس قدم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یونانی طریقہ علاج بھلے ہی برسوں پرانا ہو لیکن اس کی مقبولیت لوگوں میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم یونانی کو موجودہ تقاضوں کے اعتبار سے چلائیں تو جامعہ یونانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ۔ڈاکٹر ایس فارق نے وائس چانسلر نجمہ اختر کو نئے جانسلر سید نا مفضل سیف الدین کے انتخاب اور جامعہ یونیورسٹی میں طبی اور آیورویدک کالج کھولنے پر مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ کچھ برسوں سے یونانی اور آیو رودیک کو الگ الگ کرکے پیش کیا جارہا ہے لیکن مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں نے قرول باغ میں صرف یونانی کا کالج قائم نہیں کیا بلکہ انہوں نے یونانی اور آیورودیک کالج قائم کیا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ پروفیسر نجمہ اختر کی انتھک محنتوں سے جامعہ میں یونانی میڈیکل کالج بنے گا۔ پروفیسر ادریس نے کہا کہ ہم شروع سے جامعہ میں یونانی کالج بنانے کا مطالبہ کر تے آئے ہیں اور آج ہمارا خواب پورا ہونے جارہا ہے ۔ اخیر میں ڈاکٹر سید احمد خاں نے شکریہ ادا کیا ۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں بھوپال-حضرت نظام الدین وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہندوستان کی قابلیت، ہنر اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے ووٹ بینک کی سیاست پر توجہ مرکوز کی جبکہ ان کی حکومت نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 21ویں صدی کا نوجوان ہندوستان کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہے، اس لیے وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

کوٹا، یکم اپریل (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپونگ میرین جمیر بنے  ناگالینڈ  ریاستی کانگریس کے نئے صدر

سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن

01 Apr 2023 | 8:32 AM

(2 اپریل یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

image