image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 19:02 Hrs(IST)
National

جدید ٹکنالوجی میں مہارت و اختصاص پیدا کرنا وقت کی ناگزیر ضرورت:پروفیسر شیخ عقیل احمد

جدید ٹکنالوجی میں مہارت و اختصاص پیدا کرنا وقت کی ناگزیر ضرورت:پروفیسر شیخ عقیل احمد

نئی دہلی، 18مارچ (یو این آئی) موجودہ دور انفارمیشن ٹکنالوجی کا دور ہے جس میں ہر آن نئی ترقیات ہورہی ہیں اور دنیا برق رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، ایسے میں نہ صرف ہمیں جدید ٹکنالوجی میں مہارت حاصل کرنی ہوگی، بلکہ وقت کی رفتار کے ساتھ چلنے کے لیے بھی خود کو تیار کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کونسل کے زیر اہتمام چلنے والے کمپیوٹر سینٹرز کے فائنل امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے درمیان انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقدہ تقسیمِ اسناد کی تقریب میں افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ قومی اردو کونسل کا شروع سے یہ مقصد رہا ہے کہ اردو طلبہ و طالبات کو عصری ٹکنالوجی کی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے اور اسی مقصد کی تکمیل کے لیے پورے ہندوستان میں ہم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی،چنڈی گڑھ(نائلیٹ) کے اشتراک سے سیکڑوں کمپیوٹر سینٹرز چلاتے ہیں،جہاں اردو سکھانے کے ساتھ کمپیوٹر اپلی کیشن، ملٹی لنگول ڈی ٹی پی، بزنس اکاؤنٹنگ اور دیگر متعدد اہم کورسز کروائے جاتے ہیں،ہمارے سبھی کورسز سرکار سے منظور شدہ ہیں اور نئے تعلیمی سیشن میں کچھ نئے کورسز بھی متعارف کروائے گئے ہیں، یہ سارے پروفیشنل کورسز ہیں جن کی تکمیل کے بعد سرکاری و غیر سرکاری شعبوں میں نوکری کے علاوہ ہمارے طلبہ اپنے طورپر بھی آئی ٹی سیکٹر میں اپنا کریئر بنانے کے اہل ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن طلبہ و طالبات نے امتحان میں اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کی میں انھیں، ان کے سینٹر کے ذمے داران اور گارجین کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کا مفید استعمال کرکے اپنے خاندان اور معاشرہ و ملک کی گراں قدر خدمت انجام دیں گے اور جو امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے، انھیں بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے، وہ بھی ہمارے اچھے طالب علم ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے سبھی طلبہ و طالبات کا مستقبل روشن و تابناک ہوگا۔
نائلیٹ چنڈی گڑھ کے ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر سبھانشو تیواری نے بھی کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی،ساتھ ہی انھوں نے نائلیٹ کے نئے پر گراموں اور کورسز کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹکنالوجی کا دور ہے، جس میں اختصاص اور مہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔ آپ کو ٹکنالوجی کے کسی ایک شعبے میں مہارت حاصل کرنی چاہیے، تاکہ وقت کی ضروریات پوری کرسکیں اور اپنا کریئر بھی بناسکیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سکیوریٹی وغیرہ پر آپ کی نظر ہونی چاہیے اور اپنی دلچسپی کے مطابق میدان عمل منتخب کرنا چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر میں ملازمت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے اور متعلقہ ادارے کو اپنی صلاحیتوں اور قوت کار سے کیسے مطمئن کرسکتے ہیں۔
اس موقعے پر الامین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی اوکھلا، بچوں کا گھر دریا گنج، ڈاکٹر ذاکرحسین سینئر سکینڈری سکول جعفرآباد، مدرسہ زینت القرآن، صوفیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، گروکل سماج وکاس سنستھا، مائناریٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن دریا گنج، نیو مون سوشل ویلفیئر سوسائٹی مصطفی آباد، چاند ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی وزیر آباد، نیشنل لٹرل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بھاگیرتھ وہار، اینجلس ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی چاندنی چوک، فیڈریشن فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ جعفرآباد، بنیادی وکاس سماج سیوی سنستھان اور زید کمپیوٹر سینٹر شاہین باغ کے اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو پروفیسر شیخ عقیل احمد، نائلیٹ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناب سبھانشو تیواری اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں سرٹیفکٹ دیے گئے۔ ان کے علاوہ الامین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی اوکھلا کی طالبہ مریم منتشا نے پوری دہلی میں اول، اسی ادارے کے طالب علم ساجد عالم نے پوری دہلی میں دوم اور مائناریٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن دریاگنج کی طالبہ فرحین نے پوری دہلی میں سوم پوزیشن حاصل کی، انھیں سرٹیفکٹ کے علاوہ کونسل کی طرف سے خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا۔ اس موقعے پر مختلف کمپیوٹر سینٹرز کے ذمے داران، اساتذہ اور کامیاب طلبہ و طالبات نے بھی اظہار خیال کیا اور شرکا سے اپنے تجربات شیئر کیے۔ پروگرام کی نظامت کا فریضہ کونسل کے ریسرچ آفیسر جناب انتخاب احمد نے بحسن و خوبی انجام دیا، انھی کے اظہارِ تشکر کے ساتھ اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقعے پر کونسل کے سٹاف کے علاوہ دہلی کے تمام کمپیوٹر سینٹرز کے طلبہ و طالبات اور ان کے سربراہوں و اساتذہ نے بطور خاص شرکت کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں بھوپال-حضرت نظام الدین وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہندوستان کی قابلیت، ہنر اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے ووٹ بینک کی سیاست پر توجہ مرکوز کی جبکہ ان کی حکومت نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 21ویں صدی کا نوجوان ہندوستان کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہے، اس لیے وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

کوٹا، یکم اپریل (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپونگ میرین جمیر بنے  ناگالینڈ  ریاستی کانگریس کے نئے صدر

سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن

01 Apr 2023 | 8:32 AM

(2 اپریل یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

image