image
Friday, Mar 29 2024 | Time 01:27 Hrs(IST)
National

وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا میں شری انّ کو فروغ دینے کا ایجنڈا مقرر کیا ہے : تومر

وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا میں شری انّ کو فروغ دینے کا ایجنڈا مقرر کیا ہے : تومر

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا میں شری انّ کو فروغ دینے کا ایجنڈا مقرر کیا ہے۔
مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے آج نئی دہلی میں موٹے اناج (شری ان) سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کیا۔ موٹے اناج (شری ان) سے متعلق عالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی مہمان خصوصی تھے۔اپنے خطاب میں مسٹر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ موٹے اناج کا بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم) -2023 عالمی پیداوار میں اضافہ، موثر پروسیسنگ اور فصل کے بہتر استعمال اور موٹے اناج کو خوراک باسکٹ کے ایک اہم جزو کے طور پر فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔شری انّ(موٹے اناج) مستقبل کے سپر فوڈ ہیں اور بھوک، نقص تغذیہ اورآب و ہوا میں تبدیلی کے لئے بھی فائدہ مند ہیں۔ ہندوستان نے ان بہترین اناجوں کو عالمی سطح پر کھانے کی پلیٹوں تک پہنچانے کا ذمہ اٹھایا ہے۔ مختلف ممالک نے سری انّ کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے اقدام کو سراہا اور اس سلسلے میں ہندوستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مسٹر تومر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر اقوام متحدہ نے سال 2023 کو موٹے اناج کا بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم) قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت دیگر مرکزی وزارتوں، تمام ریاستی حکومتوں اور دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر موٹے اناج کی پیداوار اور کھپت کو بڑھانے کے لیے مشن کے انداز میں کام کر رہی ہے۔
مسٹر تومر نے کہا کہ سبزی کھانے والوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے وقت موٹا اناج خوراک کا ایک متبادل نظام فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ ماحول میں بھی تعاون دیتا ہے اور انہیں انسان کے لیے قدرت کا تحفہ قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا اور افریقہ موٹے اناج کی فصلوں کی پیداوار اور کھپت کے بڑے مراکز ہیں، خاص طور پر ہندوستان، نائجر، سوڈان اور نائیجیریا موٹے اناج پیدا کرنے والے بڑے ممالک ہیں اور ان کی یہ خواہش ہے کہ موٹے اناج دنیا بھر میں کھانے کی ہر پلیٹ میں فخر کا مقام حاصل کرے۔
موٹے اناج ایشیا اور افریقہ میں کاشت کی جانے والی پہلی فصلیں تھیں، جو بعد میں دنیا بھر میں ترقی یافتہ تہذیبوں کے لیے خوراک کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر پھیل گئیں۔
کانفرنس میں ماریشس، گیانا، سری لنکا، سوڈان، زیمبیا اور سورینام کے وزرائے زراعت اور مالدیپ، گیمبیا اور نائیجیریا کے اعلیٰ حکام نے موٹے اناج کی پیداوار، کھپت اور برانڈنگ کو فروغ دینے میں اپنے ممالک کے تجربات سے آگاہ کیا ۔بات چیت کے دوران موٹے اناج کے سبھی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image