image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 19:25 Hrs(IST)
National

مودی، حسینہ نے انڈیا-بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کا افتتاح کیا

مودی، حسینہ نے انڈیا-بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کا افتتاح کیا

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہفتہ کو مشترکہ طور پر ہندوستان-بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن (آئی بی ایف پی) کا افتتاح کیا۔ نیپال کے بعد ہندوستان اور اس کے کسی بھی پڑوسی کے درمیان یہ دوسری سرحد پار توانائی پائپ لائن ہے۔
افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم ڈیجیٹل کانفرنسنگ کے ذریعے جڑے ہوئے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم حسینہ واجد کا اس پراجیکٹ کی مسلسل رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔
اس پائپ لائن کی تعمیر کا سنگ بنیاد ستمبر 2018 میں دونوں وزرائے اعظم نے رکھا تھا۔ ہندوستان آسام کی نومالی گڑھ ریفائنری سے 2015 سے بنگلہ دیش کو پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔ بجلی اور توانائی کے شعبے میں یہ تعاون ہندوستان اور بنگلہ دیش تعلقات کی پہچان بن گیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، آئی بی ایف پی کے پاس ہر سال 10 لاکھ ٹن تیز رفتاری سے ہندوستان سے بنگلہ دیش پہنچانے کی صلاحیت ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی پہلی پائپ لائن ہے۔ ہندوستان کا ماننا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ بہتر رابطے سے دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ بھارت بنگلہ دیش کی ترقی میں سب سے بڑا شراکت دار ہے اور بھارت خطے میں اس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بھی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میتری پائپ لائن کے آپریشنل ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے جاری تعاون میں اضافہ ہوگا اور بنگلہ دیش میں خاص طور پر زراعت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں بھوپال-حضرت نظام الدین وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہندوستان کی قابلیت، ہنر اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے ووٹ بینک کی سیاست پر توجہ مرکوز کی جبکہ ان کی حکومت نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 21ویں صدی کا نوجوان ہندوستان کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہے، اس لیے وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

کوٹا، یکم اپریل (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپونگ میرین جمیر بنے  ناگالینڈ  ریاستی کانگریس کے نئے صدر

سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن

01 Apr 2023 | 8:32 AM

(2 اپریل یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

image