image
Sunday, Apr 14 2024 | Time 23:45 Hrs(IST)
National

جنسی ہراسانی سے متعلق بیان پرمعلومات جمع کرنے راہل کے گھر پہنچی پولیس

جنسی ہراسانی سے متعلق بیان پرمعلومات جمع کرنے راہل کے گھر پہنچی پولیس

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جنسی ہراسانی کی شکار خواتین کے بارے میں بیان کے تعلق سے تفصیلی معلومات جمع کرنے کے لئے دہلی پولیس کی ایک ٹیم فورس کے ساتھ آج صبح ان کی 12 تغلق لین واقع رہائش گاہ پر پہنچی دہلی پولیس نے چند دن پہلے مسٹر گاندھی کو ان کے خواتین کے ’جنسی ہراسانی‘ والے بیان پر نوٹس جاری کیا تھا اسی نوٹس کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے دہلی پولیس کی لاء اینڈ آرڈر یونٹ کی ایک ٹیم اسپیشل کمشنر آف پولیس پریت ہڈا کی قیادت میں اتوار کی صبح کانگریس لیڈر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر پہنچی۔
اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے، کانگریس پارٹی نے کہا، "بھارت جوڑو یاترا اور راہل گاندھی نے لاکھوں خواتین کو آزادانہ طور پر چلنے، اپنی تشویشات کا اظہار کرنے اور اپنے درد کو بانٹنے کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کیاتھا۔ دہلی پولیس کی نوٹنکی ثابت کرتی ہے کہ اڈانی کو لے کر پوچھے گئے سوالات سے وزیر اعظم نریندر مودی بوکھلا گئے ہیں۔ یہ ہراسانی ہمارے سوالوں کے جواب سے پلہ جھاڑنے ہمارے شکوک کو مزید گہرا کرتی ہے۔‘‘
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
بی جے پی کے سنکلپ پتر کا ہر نکتہ مودی کی گارنٹی: وزیر اعظم مودی

بی جے پی کے سنکلپ پتر کا ہر نکتہ مودی کی گارنٹی: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے منشور ’مودی کی گارنٹی سنکلپ پتر 2024‘ جاری کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں اصلاحات ، کارکردگی، تبدیلی کے منتر پر آگے بڑھتے ہوئے، ہم مزید تیزی سے ترقی کریں گے۔

...مزید دیکھیں
مہنگائی، بے روزگاری بی جے پی کے منشور سے غائب: راہل

مہنگائی، بے روزگاری بی جے پی کے منشور سے غائب: راہل

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے منشور اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سے غائب ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے دہلی اور پنجاب میں لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کیا

کانگریس نے دہلی اور پنجاب میں لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کیا

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے اتوار کو دہلی کی تین لوک سبھا سیٹوں اور پنجاب کی چھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کے ’سنکلپ پتر‘ کو ’معافی نامہ‘ کہا جانا چاہئے: کانگریس

بی جے پی کے ’سنکلپ پتر‘ کو ’معافی نامہ‘ کہا جانا چاہئے: کانگریس

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ’سنکلپ پتر‘ کو ’معافی نامہ‘ کہا جانا چاہئے کیونکہ یہ وہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے ذریعہ کئے گئے ایک بھی معاملے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے کانگریس لیڈر پون کھیڑا، سپریہ شرینیت اور امیتابھ دوبے نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

...مزید دیکھیں
ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے

ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے

تہران، 14 اپریل (یواین آئی) دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے، حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیاب اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

...مزید دیکھیں
چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا

چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا

ممبئی، 14 اپریل (یو این آئی) کپتان روتوراج گائیکواڈ (69)، شیوم دوبے (60) کی ناٹ آؤٹ اننگز اور مہندر سنگھ دھونی کے آخری اوور میں چار گیندوں پر چھکوں (20) کی بدولت چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو 29ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ہتھیاروں کے نظام کی تکنیکی برتری کو ثابت کرنے کے مقصد سے کئی کامیاب فائرنگ کے ٹرائل کئے ہیں ہفتہ کو راجستھان کے پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینج میں اس ہتھیار کے نظام کے وار ہیڈ فلائٹ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ کئے گئے۔

...مزید دیکھیں

شاہجہاں شیخ فرضی طور پر کرڑوں روپے اپنے بھائی اور دیگرساتھیوں کے اکائونٹ میں منتقل کیا: ای ڈی

12 Apr 2024 | 4:45 PM

کلکتہ 11اپریل (یواین آئی)مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ سندیش کھالی سے ترنمول کانگریس کے معطل لیڈر شاہجہاں شیخ نے اپنے بھائی عالمگیر کے اکائونٹ میں اپنی کمپنی ایس کے سبینہ فشریز سے دو کروڑ ایک لاکھ روپے منتقل کئے۔

...مزید دیکھیں
image