image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 18:56 Hrs(IST)
National

راہل کے ساتھ انتقامی سیاست کھیلی جا رہی ہے: کانگریس

راہل کے ساتھ انتقامی سیاست کھیلی جا رہی ہے: کانگریس

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے خواتین کو ہراساں کرنے کے بارے میں بیان پر دہلی پولیس کی پوچھ گچھ ہراساں کرنا، دھمکی اور انتقام کی سیاست ہے اور اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرنے کے اس حربے کو قبول نہیں کیا جائے گا کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت مسٹر گاندھی کے سوالات کا سامنا نہیں کر پارہی ہے اور اڈانی کیس میں تحقیقات سے بچنا چاہتی ہے، اس لیے کانگریس کی آواز کو دبانے کے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اس تعلق سے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے بہترین دوست کو بچانے کی کوشش میں مودی حکومت پوری طرح بوکھلا گئی ہے۔ پینتالیس دن بعد دہلی پولیس کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے مسٹر گاندھی کے گھر بھیجنا آمرانہ حکومت کی ایک اور بزدلانہ حرکت ہے۔ اس کے بجائے پارلیمنٹ چلائیں، جے پی سی بنائیں اور سچ سامنے لائیں ۔
پولیس کی کارروائی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مسٹر سنگھوی نے کہا کہ جس معاملے میں دہلی پولیس آج مسٹر گاندھی کے گھر پوچھ گچھ کے لیے پہنچی ہے وہ جموں و کشمیر کے سری نگر کا معاملہ ہے اور 45 دنوں کے بعد دہلی پولیس جاگ گئی ہے۔ دہلی پولیس 45 دن تک سوتی رہی لیکن جب وہ بیدار ہوئی تو پچھلے دو دنوں میں تین بار مسٹر گاندھی کے گھر پہنچی ہے اور لگتا ہے کہ اب پولس جلدی میں ہے۔ دہلی پولیس کے اچانک نیند سے بیدار ہونے اور اس قدر چوکنا ہونے کی وجہ یا تو مسٹر گاندھی کے بار بار حکومت سے سوالات ہیں یا ان دنوں حکومت کی ان پر خصوصی فوکس ہونا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسٹر گاندھی کو نوٹس 16 مارچ کو دیا گیا تھا۔ یہ ڈرانے اور ہراساں کرنے کی سیاست کا ایک نیا پہلو ہے جسے مودی حکومت مرکز میں رکھ کر مسٹر گاندھی کے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اذیت اور انتقام کی سیاست ہے اور مسٹر گاندھی کو اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ حکومت سے تند و تیز سوالات کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

مودی نے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال سے نئی دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھائی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں بھوپال-حضرت نظام الدین وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

کانگریس ووٹ بینک کی سیاست پر، بی جے پی نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی: مودی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہندوستان کی قابلیت، ہنر اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے ووٹ بینک کی سیاست پر توجہ مرکوز کی جبکہ ان کی حکومت نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

اپوزیشن اڈانی معاملے پر جے پی سی جانچ کا مطالبہ جاری رکھے گا: کانگریس

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری: کیجریوال

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 21ویں صدی کا نوجوان ہندوستان کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہے، اس لیے وزیر اعظم کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

راہل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کی گئی: گہلوت

کوٹا، یکم اپریل (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خوف سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپونگ میرین جمیر بنے  ناگالینڈ  ریاستی کانگریس کے نئے صدر

سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن

01 Apr 2023 | 8:32 AM

(2 اپریل یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

image