image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 10:52 Hrs(IST)
National

دہشت گردی ہندوستان اور اسرائیل دونوں کے لیے باعث تشویش : لوک سبھا اسپیکر

دہشت گردی ہندوستان اور اسرائیل دونوں کے لیے  باعث تشویش : لوک سبھا اسپیکر

نئی دہلی 31 مارچ (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین اور لوک کے اسپیکر کی مشترکہ دعوت پر اسرائیل کے نیسیٹ (پارلیمنٹ) کے اسپیکر عامر اوہانا کی قیادت میں ایک اسرائیلی پارلیمانی وفد 31 مارچ سے 4 اپریل 2023 تک ہندوستان کا دورہ کررہا ہے سرائیل کی پارلیمنٹ کے ا سپیک عامر اوہانا کا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد بیرون ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔
وفد کے اراکین نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ ہندوستان میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان روایتی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں ۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل دونوں کی مضبوط جمہوری وراثت ہے اور ساتھی جمہوریتوں کے طور پر دونوں ممالک میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں جن میں متنوع ثقافتوں کا احترام، جمہوری اقدار کی پاسداری اور لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کا احترام شامل ہے۔ برلا نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات زیادہ اہم ہو گئے ہیں۔
دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لعنت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ دہشت گردی ہندوستان اور اسرائیل دونوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ مسٹر برلا نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور اسرائیل جیسے جمہوری ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کی مشترکہ حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا کو ایک نئی سمت دے گی۔
ہندوستان میں آباد یہودی برادری کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ یہودیوں کی حمایت کی ہے اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہودیوں نے ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دونوں پارلیمانوں کے درمیان مضبوط پارلیمانی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے Knesset میں ہندوستان کے لیے پارلیمانی دوستی گروپ کی تشکیل پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں پارلیمانوں کو بین الاقوامی فورمز پر مل کر کام کرنا چاہیے اور اس کے مطابق اجتماعی بات چیت اور مذاکرات پر مبنی ایکشن پلان تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارلیمانوں کو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور مختلف حالات میں باہمی طور پر فائدہ مند نتائج کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تجربات، بہترین طریقوں اور ٹیکنالوجی کا اشتراک کرنا چاہیے۔
مسٹر برلا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی برسوں کے دوران باقاعدگی سے اعلیٰ سطحی دورے ہوتے رہے ہیں، جس نے ہمارے دو طرفہ تعلقات میں نئی ​​توانائی ڈالی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال 2017 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل اور 2018 میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ہندوستان کے دورے کے بعد سے ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
مختلف سائنسی شعبوں میں ہندوستان اور اسرائیل کی تکنیکی بالادستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ اسرائیل زرعی ٹیکنالوجی میں عالمی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دنیا بھر کے لوگ اسرائیل کی طرف سے کی گئی تکنیکی ترقی کی تقلید کرنا چاہتے ہیں۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعے ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور تکنیکی ترقی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اسرائیلی نوجوانوں کے لیے سیاحتی مقام کے طور پر ہندوستان کی مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سیاحت ہونی چاہیے اور ہم شاہتے ہیں کہ اسرائیل سے زیادہ لوگ ہندوستان آئیں۔ مسٹر برلا نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک اتحادی اور قریبی دوست ہیں ۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں ہندوستان-اسرائیل تعلقات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان، اسرائیل دوستی آنے والی دہائیوں میں باہمی تعاون کے نئے ریکارڈ قائم کرتی رہے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر عامر اوہانہ نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل دونوں پرانی تہذیبیں ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں ہونے والی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان تمام شعبوں میں غیر معمولی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مسٹر عامر اوہانہ نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اور اسرائیل کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک مل کر عالمی چیلنجوں سے نمٹیں گے۔
اس موقع پر دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔
وفد کے اراکین نے راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی) اسرائیل حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناسکے۔

...مزید دیکھیں
مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی باشندے شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی باشندے شہید

رملہ، 16 اپریل (یو این آئی) فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی گولہ باری میں کم از کم دو فلسطینی جاق بحق ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو  سپریم کا  نوٹس، اگلی سماعت 29  اپریل  کو

کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو سپریم کا نوٹس، اگلی سماعت 29 اپریل کو

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نوٹس بھیج کر اس سے جواب طلب کیا گیا ہے اس درخواست میں دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ، جس میں مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں وزیراعلی کی گرفتاری کے عمل کو برقرار رکھا گیا ہے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-2022 گھپلے کے معاملے میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) قانون ساز کونسل رکن کے کویتا کی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تین دن کی تحویل کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں پیر کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے راؤس ایونیو میں واقع کاویری باویجہ کی خصوصی عدالت نے محترمہ کویتا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کی سی بی آئی کی درخواست پر غور کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا  آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

انڈیا گروپ کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر کرے گا آل انڈیا فارورڈ بلاک کی حمایت

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی انڈیا گروپ کے امیدوار ہوں گے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے پیر کو یہاں کہا کہ آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی کھجوراہو لوک سبھا سیٹ پر انڈیا گروپ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے مسٹر رمیش نے کہا کہ کانگریس نے انڈیا گروپ کے دیگر رکن آل انڈیا فارورڈ بلاک کے امیدوار کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پرینکا گاندھی کا الور میں روڈ شو

پرینکا گاندھی کا الور میں روڈ شو

الور، 15 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کو الور لوک سبھا امیدوار للت یادو کی حمایت میں شہر میں روڈ شو کیا۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image