image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 20:40 Hrs(IST)
National

کورونا کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پختہ تیاری: کیجریوال

کورونا کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پختہ تیاری: کیجریوال

نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ حکومت کورونا کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اس لیے اس کے بڑھتے ہوئے معاملات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
مسٹر کیجریوال نے محکمہ صحت سے اسپتالوں میں بستروں اور آکسیجن کی دستیابی اور دیگر چیزوں کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی اور نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے تقریباً دو ہفتے قبل چھ ریاستوں کی نشاندہی کی تھی، جہاں کورونا زیادہ بڑھ رہا ہے۔ گجرات، مہاراشٹر، کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان ریاستوں کو مرکزی حکومت نے خصوصی ہدایات دی تھیں۔ دہلی ان چھ ریاستوں میں شامل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں 15 مارچ کو کورونا کے تقریباً 42 معاملے تھے اور 15 دنوں کے اندر بڑھ کر 30 مارچ کو 295 ہو گئے۔ دہلی میں کورونا کیسز میں اچانک اضافے کو ہم نے پہلے ہی سمجھنے کی کوشش کی ہے، یہ کیوں بڑھ رہا ہے؟ دہلی میں اس وقت کووڈ کے 932 ایکٹیو کیسز ہیں۔ 30 مارچ کو 2363 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ دہلی میں کورونا کے صرف 295 معاملے ہیں۔ تاہم ابھی گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کے باوجود جو بھی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ہم اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس کورونا کے جتنے بھی معاملے آرہے ہیں، ان کا ہم صد فیصد جینوم سیکوینسنگ کرا رہے ہیں۔ اس کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی بھی نیا ویرینٹ سامنے آتا ہے تو ہمیں پہلے سے معلوم ہو جائے گا کہ کوئی تشویش ہے یا نہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ویسے بھی کورونا سے پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ پھر بھی ہماری طرف سے اس حوالے سے مکمل تیاری ہے۔ اس وقت کورونا کے بہت کم کیسز ہیں اور نہ ہی کوئی سنگینی ہے۔ پھربھی سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے 7986 بستر تیار ہیں۔ اس میں آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور آئی سی یو بیڈ بھی شامل ہیں۔ ان 7986 بستروں میں سے صرف 66 بستروں پر مریض ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی پوری صلاحیت ہے۔ ہماری سرکاری لیبز میں روزانہ تقریباً چار ہزار آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے اور پرائیویٹ لیبز میں روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ دہلی میں ویکسینیشن کی کارکردگی بھی قومی اوسط سے بہتر رہی ہے۔ دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تقریباً تمام لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔
انہوں نے دہلی میں رہنے والے لوگوں کو یقین دلایا کہ دہلی کے لوگوں کو کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انفلوئنزا اور سانس کی بیماری کے مریضوں کو ماسک پہننا چاہیے۔ تاہم، ابھی تک مرکزی حکومت کی طرف سے ماسک لگانے کے بارے میں کوئی رہنما خطوط نہیں ہے۔ جیسے ہی مرکزی حکومت کی طرف سے گائیڈ لائن آئے گی، ہم اس پر عمل درآمد کریں گے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

28 Mar 2024 | 8:34 PM

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)لوک سبھا انتخابات کو پر امن، آزادانہ ،شفاف اور منصفانہ طریقے پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کمار نے سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران انتخابی عمل کی تیاریوں کے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل کی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image