image
Sunday, Jun 11 2023 | Time 02:22 Hrs(IST)
National

تبدیلی مذہب معاملہ:سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد عرفان خواجہ خان کی جیل سے رہائی، اے ٹی ایس نے ضمانت کے دستاویزات کی تصدیق کرنے میں چالیس دن لگا دیئے: گلزار اعظمی

تبدیلی مذہب معاملہ:سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد عرفان خواجہ خان کی جیل سے رہائی، اے ٹی ایس نے ضمانت کے دستاویزات کی تصدیق کرنے میں چالیس دن لگا دیئے: گلزار اعظمی

نئی دہلی، یکم / اپریل(یو این آئی) مبینہ جبراً مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں گرفتار عرفان خواجہ خان کی آج دیر شام بالآخیر جیل سے رہائی عمل میں آگئی اور وہ اس مقدمہ کا پہلا ملزم ہے جس کی جیل سے رہائی عمل میں آئی ہے۔یہ اطلاع آج یہاں جاری جمعیۃ کی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
ریلیز کے مطابق گذشتہ ماہ کی 22/ تاریخ کو سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کی تھی لیکن ضمانت کے دستاویزات کی تصدیق کرنے میں اتر پردیش اے ٹی ایس نے چالیس دن کا وقت لگا دیا حالانکہ اس دوران سیشن عدالت سے متعدد مرتبہ درخواست کی گئی کہ اے ٹی ایس کو جلداز جلد کاغذی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا جائے، سیشن عدالت کی جانب سے ہدایت ملنے کے باوجود اے ٹی ایس نے نہایت سست رفتاری سے کاغذی کارروائی انجام دی اسی لیئے سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود ملزم کو جیل سے رہا ہونے میں چالیس دن کا وقت لگ گیا۔ گذشتہ چالیس دنوں کے دوران ملزم کے اہل خانہ نے بیڑ سے لکھنؤ کا متعدد مرتبہ سفر کیا تاکہ جیل سے رہائی کی کارروائی جلد از جلد انجام دی جاسکے۔ جیل سے رہائی کے وقت عرفان خان کے سسر اور اس کا بھائی ڈسٹرکٹ جیل پر موجود تھے اور نہایت جذباتی انداز میں بغل گیر ہوکر عرفان کا استقبال کیا۔
اس ضمن میں ملزم کو قانونی امدا د فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسیوں کو بتایا کہ اے ٹی ایس کی جانب سے ضمانت کے دستاویزات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے بعد ایڈوکیٹ فرقان احمد اور ایڈوکیٹ سیف نے کاغذی کارروائی مکمل کی، کل عدالت نے ملزم عرفان خواجہ خان کو جیل سے رہا کیئے جانے کا پروانہ جاری کیا جس کے بعد ملزم کی جیل سے رہائی عمل میں آئی۔ ملزم عرفان خان کو لکھنؤ کے مضافات موہن لال گنج میں قائم ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا گیا تھا۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری ہوتے ہی ملزم کے اہل خانہ کی جانب سے ضمانت کے لیئے درکار تمام کاغذات مکمل کرلیئے تھے لیکن اے ٹی ایس والوں نے کاغذات کی تصدیق میں مبینہ ٹال مٹول کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ملزم کی جیل سے رہائی میں تاخیر ہوئی۔ کاغذات کی تصدیق کے لیئے اے ٹی ایس پولس کا ایک کانسٹبل لکھنؤ سے مہاراشٹر کے شہر بیڑ گیااوراس نے ذاتی طور پر تمام کاغذات کی تصدیق کی اور پھر اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
ملزم عرفان خان نے جیل میں تقریبا 23/ ماہ گذارے۔سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس انردھ بوس اور جسٹس سدھانشو دھولیہ نے ملزم عرفان خان کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کے کا حکم جاری کیا تھا، ملزم کے دفاع میں سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے بحث کی تھی جبکہ ان کی معاونت ایڈوکیٹ صارم نوید، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد، ایڈوکیٹ فرقان پٹھان و دیگر نے کی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے عرفان خان کو ضمانت ملنے کے بعد ملزم ڈاکٹر فراز شاہ نے بھی لکھنؤ ہائی کورٹ میں ضمانت عرضداشت داخل کی تھی جسے دو رکنی بینچ کے جسٹس عطاالرحمن مسعودی اور جسٹس اوم پرکاش شکلا نے عرفان خان کے ضمانت پر رہا کیئے جانے کے آرڈر کو بنیاد بناکر ڈاکٹر فراز شاہ کی بھی ضمانت منظور کرلی تھی، ابتک اس معاملے میں انہیں دو ملزمین کی ضمانتیں منظور ہوئی ہیں جبکہ مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت عرضداشت لکھنؤ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال ا تر پردیش انسداد دہشت گرد دستہ اے ٹی ایس نے عمر گوتم اور مفتی قاضی جہانگیر قاسمی، مولاکلیم صدیقی سمیت کل 17ملزمین کو جبراً تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پیسوں کا لالچ دے کر ہندوؤں کا مذہب تبدیل کراکے انہیں مسلمان بناتے تھے اور پھر ان کی شادیاں بھی کراتے تھے۔ پولس نے ممنو عہ تنظیم داعش سے تعلق اور غیر ملکی فنڈنگ کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی اتوار کو پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

مودی اتوار کو پہلی قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو دارالحکومت میں صبح 10:30 بجے قومی تربیتی کانفرنس کا افتتاح کریں گے، جس میں انتظامی افسران کے تربیتی نظام میں بہتری پر بات ہوگی۔

...مزید دیکھیں
طیارہ بردار جہاز وکرمادتیہ اور وکرانت نے بحر ہند میں اپنی طاقت دکھائی

طیارہ بردار جہاز وکرمادتیہ اور وکرانت نے بحر ہند میں اپنی طاقت دکھائی

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) بحریہ نے ہفتہ کو بحیرہ عرب میں طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس وکرمادتیہ سمیت 35 سے زیادہ جنگی جہازوں کو تعینات کرکے اپنی زبردست بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

...مزید دیکھیں
شاہ نے مہاراشٹر کے لوگوں سے ٹھاکرے کو سبق سکھانے کی اپیل کی

شاہ نے مہاراشٹر کے لوگوں سے ٹھاکرے کو سبق سکھانے کی اپیل کی

ناندیڑ، 10 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امت شاہ نے ہفتہ کو عوام سے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو سبق سکھانے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
ملک میں 1977 کی طرح تبدیلی کا ماحول : شرد پوار

ملک میں 1977 کی طرح تبدیلی کا ماحول : شرد پوار

ممبئی، 10 جون (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے ہفتہ کے روز ملک کے موجودہ سیاسی ماحول کا موازنہ 1977سے کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس بار اپوزیشن جماعتیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف مل کر الیکشن لڑیں گی۔

...مزید دیکھیں
ہندستان فتح سے 280 رن دور، جدوجہد جاری

ہندستان فتح سے 280 رن دور، جدوجہد جاری

لندن، 10 جون (یو این آئی) ہندوستان نے روہت شرما (43) اور وراٹ کوہلی (44 ناٹ آؤٹ) کی اہم شراکت کی بدولت ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے چوتھے دن تین وکٹ پر 164 رن بنائے، حالانکہ وہ ابھی فتح سے 280 رن دور ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی منڈیوں میں ایم ایس پی پر خریداری کو یقینی بنایا جائے: کانگریس

دہلی منڈیوں میں ایم ایس پی پر خریداری کو یقینی بنایا جائے: کانگریس

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے درخواست کی ہے کہ وہ دہلی کی نریلا اور نجف گڑھ منڈیوں میں 13 اناج کی خریداری کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو یقینی بنائیں، تاکہ کسانوں کو ایم ایس پی کا فائدہ مل سکے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت میں ملک پر100 لاکھ کروڑ کا قرض بڑھا: کانگریس

مودی حکومت میں ملک پر100 لاکھ کروڑ کا قرض بڑھا: کانگریس

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ وہ ملک کے 15ویں وزیر اعظم ہیں، لیکن جو کام ان سے پہلے 14 وزیر اعظم نہیں کر سکے، انہوں نے محض اپنے 9 سال کی مدت کار میں کردکھایا اورملک کا قرض 55 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھاکر 155 لاکھ کروڑ روپے پہنچادیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آسٹریلیا نے ہندستان کو 444 رن کا ہدف دیا

10 Jun 2023 | 7:13 PM

لندن، 10 جون (یو این آئی) ایلکس کیری کی شاندار نصف سنچری (ناٹ آؤٹ 66) اور مشل اسٹارک (41) کے ساتھ ان کی شراکت کی بدولت آسٹریلیا نے ہفتہ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں ہندوستان کے سامنے 444 کا بڑا ہدف رکھا۔

...مزید دیکھیں

شاہ کی سرسا آمد پر ہریانہ سرپنچ ایسوسی ایشن احتجاج کرے گی

08 Jun 2023 | 8:50 PM

سرسا، 08 جون (یو این آئی) ہریانہ سرپنچ ایسوسی ایشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے 18 جون کو سرسا کے مجوزہ دورے کی سخت مخالفت کرے گی۔

...مزید دیکھیں
image