NationalPosted at: May 18 2024 7:56PM چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں پر 889 امیدوار

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ہونے والی دہلی سمیت آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 57 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے 889 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 57 پارلیمانی حلقوں میں کل 1978 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے، ان نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 مئی تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ان نشستوں پر 900 امیدوار رہ گئے تھے۔ ان میں سے 11 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔ اس طرح ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کل تعداد 889 رہی۔
ان کے علاوہ اس مرحلے میں جموں و کشمیر کے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقے میں بھی ووٹنگ ہو رہی ہے، جہاں تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس نشست کے لیے 20 امیدوار میدان میں ہیں۔
چھٹے مرحلے میں جن ریاستوں میں لوک سبھا کے انتخابات ہوں گے ان میں اتر پردیش کی 14 سیٹوں پر 162، ہریانہ کی 10 سیٹوں پر 223، بہار کی 8 سیٹوں پر 86، مغربی بنگال کی 8 سیٹوں پر 79، قومی راجدھانی کی 7 سیٹوں 162 امیدوار ، اڑیسہ کی چھ سیٹوں پر 64، جھارکھنڈ کی چار سیٹوں پر 93 اور جموں و کشمیر کی ایک سیٹ کے لیے 20 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں اور ووٹر ان کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان تمام امیدواروں کی قسمت 25 مئی کو ووٹ کاسٹ کر کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں بند کرکے اسٹرانگ روم میں رکھ دی جائیں گی ۔ لوک سبھا کی تمام سیٹوں کے نتائج 4 جون کو آئیں گے۔
یو این آئی ۔ ع خ