image
Tuesday, Jul 16 2024 | Time 10:50 Hrs(IST)
National

ریلوے وزیر کو فوری طور پر برخاست کیا جائے: کانگریس

ریلوے وزیر کو فوری طور پر برخاست کیا جائے: کانگریس

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ریل سفر سب سے زیادہ غیر محفوظ اور چیلنجنگ بن گیا ہے اور ریلوے کے وزیر ریلوے اصلاحات پر توجہ نہیں دے رہے ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر برطرف کیا جانا چاہیے کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریلوے حادثات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور حکومت اس سے نمٹنے پر توجہ نہیں دے رہی ہے  ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کے پاس دو ریاستوں کا چارج ہے اس لئے وہ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کے قابل نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ریلوے کا تحفظ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور مسٹر ویشنو کو فوری اثر سے برطرف کیا جانا چاہیے۔
کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ ملک میں تقریباً ہر شخص کا ریلوے سے تعلق ہے۔ ریلوے سے وابستہ لوگوں کی اپنی یادیں ہیں۔ کیونکہ ریلوے ہندوستان کی لائف لائن ہے۔ یہ آمدورفت کا ایک سستا ذریعہ تھا اور لوگوں کو یقین تھا کہ وہ بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔ لیکن آج مسافر کے ذہن میں اس بات کا شک و شبہ ہے کہ کیا وہ یا اس کا جسم منزل تک پہنچ پائے گا ؟ یہ ریکارڈ نریندر مودی اور ان کی حکومت نے قائم کیا ہے۔
مودی حکومت کے دوران ہوئے ریل حادثات کی تفصیلات بتاتے ہوئے محترمہ شرینیٹ نے کہا "ٹھیک ایک سال قبل، جون 2023 میں بالاسور ریل حادثے میں 296 افراد ہلاک اور 900 سے زیادہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اب ایک بار پھر مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ ہوا جس میں 15 افراد ہلاک اور تقریباً 40 دیگر زخمی ہوگئے۔ گزشتہ 10 برسوں میں 1117 ریلوے حادثات ہوئے جن میں جان و مال کا نقصان ہوا۔ یعنی ہر ماہ 11 حادثات ہوئے۔ ہر 3 دن بعد ایک حادثہ ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک سال میں کیا بدلا؟
ترجمان نے کہا کہ جب سے مودی حکومت اقتدار میں آئی ہے، ریلوے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے بڑے ریلوے حادثات کی فہرست میں 26 مئی 2014 گورکھ دھام ایکسپریس میں 25 افراد کی موت، 50 سے زیادہ زخمی، 20 نومبر 2016 اندور-پٹنہ ایکسپریس میں 150 افراد کی موت، 150 سے زیادہ لوگ زخمی، 18 اگست 2017 پوری - ہریدوار اتکل ایکسپریس میں 23 افراد ہلاک، 60 زخمی، 23 اگست 2017 کیفیت ایکسپریس میں 70 افراد زخمی، 13 جنوری 2022 بیکانیر-گوہاٹی ایکسپریس میں 9 افراد ہلاک، 36 زخمی، 2 جون 2023 بالاسور ریل حادثہ 2996 افراد ہلاک، 290 سے زائد زخمی، 17 جون 2024 کنچن جنگا ایکسپریس حادثہ 15 افراد کی موت. اس ملک میں پہلے ریلوے حادثات کی اخلاقی ذمہ داری لی جاتی تھی لیکن آج ہندوستان کے وزیر ریلوے ہی 'ریل منسٹر' ( Reel minister ) بنے ہوئے ہیں۔
محترمہ سرینیت نے کہا کہ مودی حکومت میں وزارت ریلوے کا بجٹ عام بجٹ کے ساتھ ملا کر پیش کیا جانے لگا۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مودی حکومت کے لیے ریلوے محکمہ کی کوئی ترجیح نہیں ہے اور اس کے ریلوے وزیر ریلوے کو بہتر کرنے کی بجائے پارٹی کی اصلاح کے کام میں لگے ہوئے ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے والد کا قتل

وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے والد کا قتل

دربھنگہ 16 جولائی (یو این آئی) وکاسیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر مکیش ساہنی کے والد جیتن ساہنی کا آج دربھنگہ ضلع کے بیرول سب ڈویژن میں افضل پنچایت کے سوپول بازار میں واقع ان کے آبائی گھر میں قتل کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں نو فلسطینیوں کی موت

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں نو فلسطینیوں کی موت

غزہ، 16 جولائی (یو این آئی) وسطی غزہ پٹی میں نصرت پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بناکر کئے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم نو فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد ہلاک

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد ہلاک

بیروت، 16 جولائی (یو این آئی) لبنان کے جنوبی سرحدی گاؤں پر پیر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں دو شہری ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
پیرس:  چاقو کے حملے میں ایک فوجی زخمی

پیرس: چاقو کے حملے میں ایک فوجی زخمی

پیرس، 16 جولائی (یو این آئی) فرانس میں پیرس کے گارے ڈی ایل ایسٹ (ایسٹرن ٹرین اسٹیشن) پر گشت کرنے والا ایک سپاہی پیر کی رات چاقو کے حملے میں زخمی ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
مہنگائی پر کانگریس کا مودی پر تیکھا حملہ

مہنگائی پر کانگریس کا مودی پر تیکھا حملہ

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے مہنگائی کے سلسلے میں حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں سے کھانا چھین کر اپنے دوستوں کو دیتے ہیں، اس لیے انہیں مہنگائی سے دوچار غریبوں کے دکھوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا پارٹی نے کہا، ’مہنگائی مین‘ مودی کا چابک پھر سے عوام پر چلا ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے نیٹ  پر ہائی کورٹ میں زیر التوا عرضیوں کو اپنے پاس منتقل کر دیا، جس کی 18 تاریخ کو سماعت ہو گی

سپریم کورٹ نے نیٹ پر ہائی کورٹ میں زیر التوا عرضیوں کو اپنے پاس منتقل کر دیا، جس کی 18 تاریخ کو سماعت ہو گی

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ میڈیکل اور کچھ دیگر مضامین میں انڈرگریجویٹ سطح کی کلاسوں میں داخلے کے لیے 5 مئی کو منعقد ہونے والے قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) 2024 میں مبینہ بے ضابطگیوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والی عرضیوں کو وہ اپنے پاس پہلے سے فہرست بند اسی طرح کی درخواستوں کے ساتھ سماعت کرے گا چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے این ٹی اے کی عرضی پر یہ حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ونشیکا یادو کے کیس کے ساتھ جمعرات 18 جولائی کو اس (ہائی کورٹ میں دائر متعلقہ درخواست) کی سماعت کرے گی اور دیگر کیس کی سماعت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے اولی کو نیپال کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی

کھڑگے نے اولی کو نیپال کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑ گے نے نیپال کا وزیر اعظم بننے پر مسٹر کے پی شرما اولی کو مبارکباد دی ہے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ نیپال اور ہندوستان کے لوگوں کے درمیان گہرے ثقافتی رشتے ہیں دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان رشتہ داری ہے اور باہمی تعلقات بہت گہرے ہیں۔

...مزید دیکھیں

بیلی نے وارنر کی چیمپئنز ٹرافی کی امیدوں پر پانی پھیرا

15 Jul 2024 | 10:55 PM

میلبورن، 15 جولائی (یو این آئی) آسٹریلیا کے سلیکٹر جارج بیلی نے ڈیوڈ وارنر کے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپسی کے اشارے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق سلامی بلے صرف اس معاملے کو بھڑکا رہے ہیں۔

سرپھرا نے ویک اینڈ کے دوران 12 کروڑ روپے کمائے

15 Jul 2024 | 12:37 PM

ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم سرپھرا نے اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران ہندوستانی مارکیٹ میں 12 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔

image