image
Friday, Dec 6 2024 | Time 04:23 Hrs(IST)
National

ہندوستان اور ویتنام کی فوجی مشق ون بیکس انبالہ میں شروع ہو رہی ہے

ہندوستان اور ویتنام کی فوجی مشق ون بیکس انبالہ میں شروع ہو رہی ہے

نئی دہلی، 04 نومبر (یو این آئی) ویتنام-ہندوستان دوطرفہ فوجی مشق "ون بیکس 2024" کا پانچواں ایڈیشن آج سے انبالا میں شروع ہوئی یہ مشق انبالہ اور چنڈی مندر میں 23 نومبر تک جاری رہے گی یہ مشق ہندوستان اور ویتنام کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے فوجی مشق کا یہ ایڈیشن پہلی بار دونوں ممالک کی فوج اور فضائیہ کے اہلکاروں کی دو خدماتی سطح پر شرکت کے ساتھ مشق کے دائرہ کار میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے اس مشق میں 47 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کے دستے کی نمائندگی کور آف انجینئرز کی ایک رجمنٹ کے ساتھ دیگر ہتھیاروں اور خدمات سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں نے کی ہے۔ ویتنامی دستے کی نمائندگی ویتنام کی پیپلز آرمی کے سپاہی نے کی ۔
ڈبلیو آئی این بی اے ایکس ۔ 2024 کا مقصد انجینئرنگ کمپنی اور میڈیکل ٹیموں کی مشترکہ فوجی صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت امن قائم کرنے کی کارروائیوں میں اقوام متحدہ کے دستے کے حصے کے طور پر انجینئرنگ کے کام انجام دے سکیں۔
ڈبلیو آئی این بی اے ایکس کو ایک فیلڈ ٹریننگ مشق کے طور پر منعقد کرنے سے دو طرفہ مشق کے پچھلے ایڈیشنوں سے بڑھتے ہوئے دائرہ کار سے باہمی اعتماد، باہمی تعاون کو تقویت ملے گی اور ہندوستانی فوج اور ویتنام کی عوامی فوج کے درمیان بہترین طریقوں کے اشتراک کو قابل بنایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے مشنوں میں اسی طرح کے حالات کے تحت تکنیکی فوجی کارروائیوں کے دوران دونوں دستوں کے حاصل کردہ معیارات کا جائزہ لینے کے لیے انسانی امداد اور آفات سے متعلق امدادی مظاہروں کے ساتھ 48 گھنٹے کی توثیق کی مشق بھی پروگرام کا حصہ ہے۔ مشترکہ مشق دونوں دستوں کے فوجیوں کو ایک دوسرے کے سماجی اور ثقافتی وراثت کے بارے میں جاننے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
مودی نے فرنویس، شند، اجیت کو مبارکباد دی

مودی نے فرنویس، شند، اجیت کو مبارکباد دی

نئی دہلی،5 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر دیوندر فرنویس اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
دیویندر فڑنویس،تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی تاج پوشی

دیویندر فڑنویس،تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی تاج پوشی

ممبئی 5 دسمبر (یو این آئی )دیویندر فڑنویس نے آج شام ممبئی تاریخی آزاد میدان میں تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی اپنے عہدہ اور رازداری کا حلف اٹھایا ۔

...مزید دیکھیں
ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) سنبھل کے معاملے پر لوک سبھا میں کانگریس اراکین کی زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو آج ایوان میں ریلوے ترمیمی بل 2024 کا جواب نہیں دے سکے اور دو بار کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی دو بار ایوان کے التوا کے بعد سہ پہر تین بجے جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی ، کانگریس کے اراکین ایوان کے وسط میں آگئے اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں نرمی کی اجازت ، کارکنوں کی رجسٹریشن پر اصرار

سپریم کورٹ کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں نرمی کی اجازت ، کارکنوں کی رجسٹریشن پر اصرار

نئی دہلی،5 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کی شدید سطح سے نمٹنے کے اقدامات میں کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کی اجازت دے دی۔

...مزید دیکھیں
کوئی بھی رکن بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے: برلا

کوئی بھی رکن بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے: برلا

نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ کسی بھی رکن کو بیج لگا کر ایوان میں نہیں آنا چاہئے مسٹر برلا نے کہا کہ رول 349 کے مطابق کسی بھی رکن کو بیج لگاکر ایوان میں نہیں آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کے علاوہ کوئی بھی رکن کوئی اور نشان یا بیج لگاکر ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا اسپیکر نے کہا کہ ایسا کرنے والا حکمران جماعت کا رکن ہو یا اپوزیشن کا، وہ سب کو بیج لگانے سے منع کریں گے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں مشروط نرمی کی اجازت دی

سپریم کورٹ نے دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں مشروط نرمی کی اجازت دی

نئی دہلی،5دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کی شدید سطح سے نمٹنے کے اقدامات میں کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کی اجازت دے دی۔

...مزید دیکھیں
آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 12 رنز سے شکست دے دی

آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 12 رنز سے شکست دے دی

سلہٹ، 05 دسمبر (یو این آئی) کپتان گیبی لوئس (60)، لی پال (ناٹ آؤٹ 79) کی شاندار اننگز کے بعد اورلا پرینڈرگاسٹ اور آرلین کیلی (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹی۔

...مزید دیکھیں
image