
نئی دہلی، 08 فروری (یواین آئی)دہلی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
...مزید دیکھیں 
رجحانات میں بی جے پی کو اکثریت ، بی جے پی42 سیٹوں پر آگے ۔
...مزید دیکھیں 
غزہ، 08 فروری (یواین آئی) حماس نے تین اسرائیلی زیر حراست افراد کے ناموں کا اعلان کردیا جنہیں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔
...مزید دیکھیں 
اوٹاوا ، 08 فروری (یواین آئی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو ہتھیانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نظریں کینیڈا کی انتہائی اہم معدنیات پر ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی،7 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اورایوان زیریں- لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ووٹر لسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مہاراشٹر میں ہونے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے ووٹروں کی تفصیلی فہرست مانگی ہے اور کہا ہے کہ اگر فہرست دستیاب نہیں کرائی گئی تو اس معاملہ کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مہاراشٹر کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر تضادات پائے گئے ہیں، اس لیے کانگریس اور ریاست کی تین اہم اپوزیشن جماعتوں نے مہاراشٹر کے انتخابات کے لیے ووٹروں کی متفقہ اور حتمی فہرست(یونیفائیڈ ووٹر لسٹ) کا مطالبہ کیا ہے، جس پر لوک سبھا اور اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی تھی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی 07 فروری (یواین آئی) اپوزیشن نے عام بجٹ 2025-26 کو زراعت، تعلیم، روزگار اور صحت کے نقطہ نظر سے کھوکھلا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وفاقی روح کے منافی ہے اور کہا کہ اس میں ریاستوں کے تحفظات کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے، جب کہ حکمراں جماعت نے عام بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں اور خواتین کے لیے بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے ملک میں غذائیت سے لے کر انفرادی اقتصادی بااختیار بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 7 فروری (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں ملک میں بڑھتی ہوئی آمدنی میں عدم مساوات پر تشویش کا اظہار کیا اور اس معاملے پر حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا مسٹر جھا نے ایوان میں زیرو آور کے دوران "چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملات" کے تحت کہا کہ متوسط اور نچلے طبقے کی آمدنی مسلسل کم ہو رہی ہے۔
...مزید دیکھیں