NationalPosted at: Dec 5 2016 7:52PM سونیا سرمائی اجلاس میں کئی دن بعد پہنچیں پارلیمنٹ
نئی دہلی،5 دسمبر (یو این آئی) گزشتہ ہفتہ بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کانگرس صدر سونیا گاندھی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران کئی دنوں بعد آج لوک سبھا میں نظر آئیں۔ محترمہ گاندھی وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں آئی تھیں۔ نوٹ بندی پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے وقفہ سوال متاثر ہوا اور ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک کے لئے ملتوی ہونے کے بعد جب دوبارہ شروع ہوئی تو محترمہ گاندھی ایوان میں نہیں نظر آئیں۔ علیل ہونے کی وجہ سے وہ پچھلے دنوں کانگریس کی اعلی ترین پالیسی ساز باڈی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بھی شامل نہیں ہوئی تھیں اور ان کی غیر موجودگی میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے اس کی صدارت کی تھی۔ پچھلے ہفتہ بھی صحت کی خرابی کی وجہ سے ان کی غیر موجودگی میں مسٹر گاندھی نے ہی کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کی بھی صدارت کی تھی۔ ا س سے پہلے اگست میں محترمہ گاندھی کو وارانسی میں ایک روڈ شو کے دوران علیل ہوجانے کے بعد فوراً دہلی لایا یا تھا اور یہاں گنگا رام اسپتال میں ان کا علاج کرایا گیا تھا ۔ پچھلے ہفتہ بھی انہیں گنگا رام اسپتال میں بخار کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔ یو این آئی ج ا