NationalPosted at: Feb 26 2017 5:15PM ملک توڑنے کا ارادہ رکھنے والے ملک مخالف ہی کہے جائیں گے: ریجیجو
نئی دہلی، 26 فروری (یواین آئی) مرکزی وزیرمملکت برائے امور داخلہ کرن ریجیجو نے آج پھر کہا کہ ہندستان کو توڑنے کا ارادہ رکھنے اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ملک مخالف ہی کہے جائیں گے۔ مسٹر ریجیجو نے ٹوئٹر پر لکھا ہے، "کسی کو بھی قوم پرستی کی وضاحت کرنے کا حق نہیں ہے، لیکن اظہار رائے کی آزادی کے نام پر کچھ بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔" انہوں نے کہا کہ جو کوئی علیحدگی پسند سرگرمیوں میں شامل ہے یا دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے، اسے ملک مخالف ہی کہا جائے گا۔ جاری۔یواین آئی۔ایف اے