NationalPosted at: Feb 28 2017 10:54PM رامجس تشدد: دہلی پولس کو انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس
نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) قومی انسانی حقوق کمیشن نے دہلی کے رامجس کالج میں طلبہ اور میڈیا پر پولس کی کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولس کمشنر کو نوٹس جاری کر کے چار ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ کمیشن نے یہ نوٹس ایک شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولس اہلکاروں نے 22 فروری کو کالج کیمپس میں ایک طالبہ کو مارا پیٹا اور اس واقعہ کی ریکارڈنگ کر نے والے میڈیا اہلکار کے کیمرے چھین لیے۔ شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ پولس نے کچھ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے ان کی پٹائی کی۔ کچھ طالب علموں کو سوشل میڈیا پر دھمکی دی گئی ہے۔ قومی کمیشن نے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کمشنر کو معاملے کی چار ہفتے میں تفصیل سے رپورٹ دینے کو کہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رامجس کالج کے ایک پروگرام میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے چند متنازعہ طالب علموں کو مدعو کیے جانے پر طلبہ تنظیموں کے دو دھڑوں میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔ یو این آئي ۔م ش ۔ 1810