NationalPosted at: May 27 2017 3:59PM نتیش شریک ہوئے مودی کی ضیافت میں
نئی دہلی،27مئی(یواین آئی)بہار کے وزیراعلی اور جنتادل (یونائیٹیڈ)جے ڈی یو) کے صدر نتیش کمار آج وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ ماریشس کے وزیراعظم پرویندر کمار جگناتھ کے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں شریک ہوئے۔ پٹنہ سے آج یہاں پہنچے مسٹر کمار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر مودی نے اس دعوت میں شامل ہونے کے لئے انہیں مدعو کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ماریشس کے وزیراعظم بہار نژاد کے ہیں،اس وجہ سے بھی وہ اس دعوت میں شامل ہوئے۔ جے ڈی یوکے صدر وزیراعظم سے الگ سے بھی بات چیت کریں گے جس میں گنگا ندی میں آلودگی اور گندگی کے مسئلے پر بات چیت کئے جانے کا امکان ہے۔مسٹر کمار اور وہاں کی سیاسی پارٹیاں بہار کی ترقی کے لئے الگ پیکج کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ مسٹر کمار کے کل کانگریس کی صدر کی جانب سے اپوزیشن پارٹیوں کے لئے منعقد ضیافت میں شامل نہ ہونے اور مسٹر مودی سے ملنے آج یہاں پہنچنے کے سلسلے میں طرح طرح کے قیاس لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے انہیں خارج کرتے ہوئے کل پٹنہ میں کہا تھا کہ میڈیا اس کی غلط تشریح کررہا ہے۔انہوں نے کہا تھا ،’’محترمہ گاندھی کی میٹنگ میں میرے ذاتی طورسے شامل نہ ہونے کی غلط تشریح کی جارہی ہے جبکہ میں کچھ دن پہلے ہی ان سے مل چکا ہوں۔ساتھ ہی سرکاری پروگراموں میں اپنی مصروفیت سے بھی میں نے ان کو واقف کرادیا ہے۔‘‘ یواین آئی۔اےایم۔