NationalPosted at: May 27 2017 4:15PM فوج کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار: جیٹلی
نئی دہلی،27 مئی (یو این آئی) پاکستان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج کہا ہے کہ اس ملک نے جو کچھ کیا ہے اس کی اسے قیمت چکانی پڑے گی اور فوج کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ مسٹر جیٹلی نے این ڈی اے حکومت کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر دور درشن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’فوج پوری طرح چوکس ہے مگرتفصیلات عام نہیں کی جاسکتیں۔ ان کا اس بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سرحد پر کشیدگی جاری ہے ہندوستان کے فوجیوں کے سر قلم کئے گئے ہیں۔ دراندازی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ مسٹر جیٹلی نے کہا ’’ہماری افواج کا سرحد اور لائن آف کنٹرول پر پورا غلبہ ہے اور دراندازی روکنے کے لئے جو کچھ کیا جانا ضروری ہے۔ وہ کیا جارہا ہے۔ فوج نے پچھلے ہفتہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان پر تعزیری حملہ کیاتھا ’’ہم نے لائن آف کنٹرول پر تعزیری کارروائی کی تھی تاکہ دراندازی کی کوششیں کم کی جاسکیں‘‘۔ برف کے گھلنے اور دروں کے کھلنے سے دراندازی بڑھنے کا خطرہ ہے ۔ حملوں کے بعد فوج نے کہا تھا ’ہم کشمیر میں امن چاہتے ہیں اور انسداد دہشت گردی کارروائی کو بہتر بنانا ضروری ہے‘‘۔ یو این آئی۔ ش و۔ اے جے