NationalPosted at: Sep 21 2017 6:00PM خواتین ریزرویشن بل حکومت جلد منظور کرے : سونیا
نئی دہلی 21ستمبر (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر خواتین کے لئے 33فیصد ریزرویشن یقینی بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں جلد از جلد بل منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم کو کل لکھے ایک خط میں کانگریس صدر نے کہاکہ آپ کو یاد ہوگا کہ راجیہ سبھا میں خواتین کو 33فیصد ریزرویشن کا بل 9نومارچ2010کو ہی پاس ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد سے یہ لوک سبھا میں کسی نہ کسی وجہ سے زیرالتوا ہے۔ خط میں محترمہ گاندھی نے لکھا کہ میری آپ سے گزارش ہے کہ لوک سبھا میں آپ کی پارٹی کو اکثریت حاصل ہے اور آپ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بل کو جلد منظور کرائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ کانگریس اس بل کو پاس کرانے میں مکمل تعاون کرے گی۔ یہ بل خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔ جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 1525