image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:18 Hrs(IST)
Sports

برازیل کا خواب پورا کر کےنیمار نے چھوڑی کپتانی

برازیل کا خواب پورا کر کےنیمار نے چھوڑی کپتانی
neymar

ریو ڈی جینرو، 21 اگست (یو این آئی) اولمپک کھیلوں کے میزبان برازیل کو اپنی قیادت میں فٹ بال کا پہلا طلائی تمغہ دلانے کے بعد اسٹار کھلاڑی نیمار نے کپتان کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فاتح گول داغ کر برازیل کو تاریخی طلائی دلانے کے بعد نیمار نے کہا کہ آج میں چمپئن ہو گیا اور میں نے بطور کپتان اپنا حق بھی ادا کیا ۔
کپتان بن کر مجھے بہت عزت اور محبت ملی لیکن اب میں کپتان نہیں ہوں۔

image