SportsPosted at: Sep 11 2016 9:27PM امریکہ اور اسرائیل کے خلاف میچوں سے الجزائر کی غیر حاضری کی تفتیش
algeria ریو ڈی جنیرو ، 11 ستمبر (یو این آئی)بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کا کہنا ہے وہ اس امر کی تفتیش کر رہی ہے کہ الجزائر کی خواتین کی گول بال ٹیم امریکہ اور اسرائیل کے خلاف میچوں کے لیے ریو کیوں نہیں پہنچ سکی ہے ۔
الجزائر کی ٹیم کے سات ارکان مبینہ طور پر ٹرانسپورٹ کے مسائل کی وجہ سے مقررہ وقت پر نہیں پہنچ سکیں۔
تاہم اس حوالے سے شک و شبہات پائے جاتے ہیں الجزائر کی ٹیم اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنا چاہتی تھی کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان عرصہ دراز سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔