SportsPosted at: Aug 2 2016 6:09PM وزیر اعظم کی نرسمہا کو تمغہ پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت
Narsimha نئی دہلی، 02 اگست (یو این آئی) ڈوپنگ الزامات سے بری ہوکر اپنی زندگی کی سب سے بڑی جنگ جیتنے والے پہلوان نرسمہا یادو نے منگل کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
مسٹر مودی نے انہیں ریو کے لیے نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب ملک کے لئے تمغہ جیتنے پر توجہ مرکوز کریں۔
وزیر اعظم نے نرسمہا کو نیک خواہشات دیتے ہوئے انہیں ہر ممکن مدد کا بھروسہ دیا۔