image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 04:18 Hrs(IST)
Sports

نوٹ بندي ملک کے مفاد میں ایک تاریخی قدم: ساکشی

نوٹ بندي ملک کے مفاد میں ایک تاریخی قدم: ساکشی
shakshi

اندور، 27 نومبر (یو این آئی) ریو اولمپکس کی کانسے کا تمغہ فاتح خاتون پہلوان ساکشی ملک نے نوٹ بندي کو وزیر اعظم نریندر مودی کا ملک کے مفاد میں اٹھایا گیا تاریخی قدم قرار دیا ہے۔
ساکشی نے اتوار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کے اس فیصلے سے ملک کے لوگوں کو کچھ دنوں کہ پریشانی ضرور ہوگی، لیکن ملک مخالف سرگرمیوں پر لگام کسنے کے لئے اس طرح کے سخت فیصلے ضروری ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوٹ بندي سے كالادھن اور بدعنوانی پر لگام لگے گی۔

image