image
Friday, Mar 29 2024 | Time 21:18 Hrs(IST)
Sports

دہلی سلطانس 'کی آئکن اور کپتان بنیں ساکشی

دہلی سلطانس 'کی آئکن اور کپتان بنیں ساکشی
sakshi

نئی دہلی، 23 دسمبر (یو این آئی) پرو کشتی لیگ کی دہلی کی ٹیم کو سلمان خان کی مشہور فلم 'سلطان' کی طرز پر دہلی سلطانس کا نام دیا گیا ہے اور ریو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک کو اس ٹیم کا کپتان اور آئکن بنایا گیا ہے۔
دہلی کی ٹیم کو جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا جہاں ساکشی ملک نے ٹیم کے نام اور لوگو کا اجرا کیا۔
ساکشی ملک کے ساتھ اس موقع پر ان کے منگیتر ستیہ ورت كاديان، بجرنگ، پروین رانا کوچ کلدیپ سنگھ، اسسٹنٹ کوچ سجيت مان اور پرویش رانا اور ٹیم کے مالک انوراگ بترا اور لیگ کے پروموٹر كارتكیي شرما موجود تھے۔

image