image
Friday, Apr 26 2024 | Time 04:41 Hrs(IST)
Others

این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

25 Apr 2024 | 8:21 PM

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) این سی پی (ایس پی) نے جمعرات کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے منشور میں ذات پات کی مردم شماری کی بھی حمایت کی اور کسانوں کی بہبود، اپرنٹس شپ کے حقوق کے لیے ایک الگ کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ’شپتھ نامہ'' کے عنوان سے جاری منشور میں، این سی پی (ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اوردیگر قوانین میں آئینی اصولوں کے ساتھ تبدیلی کی تجویز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ سینئر لیڈر شرد پوار کی قیادت والی پارٹی نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی حمایت کرتی ہے اور ''ایک قوم، ایک انتخاب'' کے خیال کو مسترد کرتی ہے۔

see more..

امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ ملا

25 Apr 2024 | 4:32 PM

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا منگیشکر خاندان نے لتا منگیشکر کی یاد میں سال 2022 میں لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ قائم کیا تھا، لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ہر سال ایسے فرد کو دیا جاتا ہے جس نے ملک، اس کے لوگوں اور معاشرے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیاہو سب سے پہلے یہ ایوارڈ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا گیا۔ اس کے بعد 2023 میں یہ اعزاز لتا منگیشکر کی بہن آشا بھونسلے کو دیا گیا۔

see more..

راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

25 Apr 2024 | 2:19 PM

میسور، 25 اپریل (یو این آئی) ایک اچانک سیاسی پیشرفت میں کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ششروتا گوڑا، جنہوں نے کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کنیا کماری سے کشمیر گئے تھے، بدھ کو پارٹی چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

see more..
image