OthersPosted at: Oct 22 2017 8:33PM نوٹ کی منسوخی، جی ایس ٹی سمیت اقتصادی اصلاحات کے سخت فیصلوں کے باوجود معیشت صحیح سمت میں - مودی
گھوگھا / دہیک (گجرات)، 22 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دعوی کیا کہ نوٹ کی منسوخی اور جی ایس ٹی سمیت اقتصادی اصلاحات اور كڑے فیصلوں کے باوجود ملک کی معیشت درست سمت میں بڑھ رہی ہے۔ مسٹر مودی نے آج اپنے آبائی صوبہ گجرات کے ضلع بھاونگر کے گھوگھا میں كھنبھات کی خلیج کے سمندری راستے والے گھوگھا-دھیج رو رو فیری سروس کی شروعات کے بعد اسی کے ذریعے معذوربچوں کے ساتھ ایک گھنٹے سے زیادہ کے سمندری سفر کرکے ضلع بھروچ کے دہیج پہنچنے پر اپنے خطاب میں کہا کہ تمام اصلاحات اور كڑے فیصلوں کے باوجود ملک کی معیشت درست سمت میں بڑھ رہی ہے۔ کوئلہ، بجلی وغیرہ کی مصنوعات میں اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھی ہے اور غیر ملکی کرنسی کا ذخیرہ بھی 30 ہزار کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 40 ہزار کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔ غیر ملکی ماہرین کو یقین ہے کہ ہماری معیشت کی بنیادی چیزیں مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں نئے ورک کلچرکو فروغ دے رہی ہے جس میں احتساب اور شفافیت ہے۔ اس وجہ سےیہ منصوبہ تیزی سے کام کر رہا ہے۔ دوگنی رفتارسے سڑکوں اور ریلوے ہورہا ہے۔ اسی کی وہجہ سے پاسپورٹ، گیس سلنڈر وغیرہ کے لئے آسانی سے دستیاب ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے، غریب اور درمیانی طبقے کو ان کا حق دیا جا رہا ہے۔نوٹ کی منسوخی کی وجہ سے دولت تجوری سے نکل کر بینک میں جمع ہوگئی ۔ اسی طرح نئی کاروباری کلچر جی ایس ٹی کے ساتھ شروع کیا ہے۔ اس کے بعد غیر بالواسطہ ٹیکس سسٹم سے 27 لاکھ نئے افراد منسلک ہوئے ہیں۔ جاری۔یو این آئی۔ ع ا۔ 1800