OthersPosted at: Oct 17 2018 6:51PM نقوی نے حج 2019 کی تیاریوں کا جائزہ لیا
ممبئی، 17 اکتوبر (یو این آئی) اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ملک میں حج 2018 کے اختتام کے فوراً بعد اگلے برس کے سفر حج کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
مسٹر نقوی نے بدھ کے روز حج ہاؤس، ممبئی میں ایک میٹنگ میں حج 2019 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اقلیتی وزارت، وزارت خارجہ، سول ایوی ایشن اور وزارت صحت کے علاوہ ہندوستانی حج کمیٹی، سعودی عرب میں ہندوستانی سفارتخانہ اور قونصل خانہ کے نمائندے موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ حج کا عمل جلد شروع ہوجانے سے آئندہ برس کے سفر حج کے انتظامات سے متعلق بہتر سہولیات یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور سعودی عرب میں متعلقہ ایجنسیوں کو انتظامات کے لئے کافی وقت مل سکے گا۔
مسٹر نقوی نے بتایا کہ حج 2019 کے لئے آن لائن عمل 18 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ آف لائن عمل 22 اکتوبر سے شروع ہوجائے گا۔ حج 2018 کے لئے 3 لاکھ 55 ہزار 604 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں ایک لاکھ 66 ہزار 387 خواتین شامل تھیں۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔