ممبئی، 11دسمبر (یو این آئی) ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے شروعاتی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لگ رہے جھٹکے اور ریزرو بینک کے گورنر اریجیت پٹیل کے استعفی سے منگل کو گھریلو شیئر بازار کھلتے ہی لال نشان سے نیچے چلے گئے۔
بی ایس ای کا 30شےئروں والا انڈیکس سنسیکس 375.59پوائنٹ کی بڑی کمی کے ساتھ 34,584.13پوائنٹ پر کھلا اور کاروبار کے شروعات میں ہی 531,39پوائنٹ یعنی 1.52فیصدکا غوطہ لگاتا ہوا 34,428.83پوائنٹ پر آگیا۔
این ایس ای کا نفٹی بھی 138.40پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 10,350.05پوائنٹ پر کھلا اور کاروبار کی شروعات میں 1.39فیصد یعنی 145.95پوائنٹ گرکر 10,342.50پوائنٹ پر آگیا۔
یو این آئی ۔ م ع ۔ 1006