OthersPosted at: Feb 17 2019 1:46PM صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے تلنگانہ کے وزیراعلی کو سالگرہ کی مبارکباد دی
حیدرآباد۔17 فبروری ۔(یواین آئی )صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ،وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کوسالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعلی کے دفترکے پریس ریلیز کے مطابق کووند ، مودی اور نائب صدرجمہوریہ وینکیانائیڈو نے فون پر کے چندرشیکھرراو کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔مودی نے ٹوئیٹ بھی کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ بہتر صحت کے ساتھ طویل زندگی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔مسٹر راو نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ پلوامہ میں ہوئے حملہ کے سبب وہ اپنی سالگرہ نہیں منائیں گے۔انہوں نے حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈروں سے خواہش کی ہے کہ وہ ان کی سالگرہ کی کوئی بھی تقاریب نہ منائیں۔
یو این آئی وخ۔