OthersPosted at: Apr 18 2019 6:04PM انتخابات جنگ کی طرح ہے، صحیح ثبوتوں اور مستحکم دلیل کے ساتھ پارٹی اراکین مہم چلائیں:سشما
احمدآباد، 18 اپریل (یو این آئی) وزیر خارجہ اور سینئر بی جے پی لیڈر سشما سوراج نے انتخابات کو جنگ قرار دیتے ہوئے انتخابی جنگجو کے طور پر کام کرنے والے پارٹی کارکنوں کو ’’صحیح جانکاری اور بہترین ثبوتوں‘ اور ’مستحکم دلیل‘ کے ساتھ دو ہتھیار لے کر انتخابی مہم چلانے کی آج اپیل کی اور دعوی کیا کہ اپنے کام کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپسی کریں گے۔
محترمہ سوراج نے یہاں بی جے پی کی خواتین کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب جنگ کی طرح ہے اور جیسے جنگ میں فوجی صحیح ہتھیار لے کر نکلتے ہیں ویسے ہی انتخابی فوجیوں کے پاس دو ہتھیار صحیح ثبوت اور مستحکم دلیل ہونے ہی چاہئیں۔
ساری چیزوں کی صحیح جانکاری اور اس کو بہترین طریقے سے لوگوں کے سامنے پیش کرنے کا طریقہ حریفوں تک کو اپنے حق میں کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو لوگوں کو تین موضوعات:قومی سلامتی، ترقی اور عوامی خدمات سے متعلق سرکاری منصوبوں کے بارے میں بتانا چاہئے۔
جاری۔۔یو این آئی۔ ظ ا