image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 23:24 Hrs(IST)
Others

مالدہ کو ریاست کا میڈیکل ہب بنایا جائے گا:ممتابنرجی

مالدہ کو ریاست کا میڈیکل ہب بنایا جائے گا:ممتابنرجی

کلکتہ 18اپریل (یو این آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج شمالی مالدہ لوک سبھا حلقے میں ترنمول کانگریس کی امیدوار موسم بے نظیر نورکی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر بی جے پی کے ساتھ کانگریس اور سی پی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں جماعتیں اس وقت ایک ہوگئی ہیں اور اگر کوئی بی جے پی کا مقابلہ کرسکتی ہے تو ترنمول کانگریس ہے۔
و زیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ایک بارپھر این آر سی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اس ملک کے شہریوں کو ڈرانے کی کوشش کررہی ہے اور ملک کو ہندو مسلمان کے درمیان تقسیم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے، روزگار دینے کا جو وعدہ کیا تھا کہ اس پو را نہیں کیا۔ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے اس لیے وہ فرقہ واریت کی بات کرکے ملک کے عوام کی توجہ ترقیاتی کاموں سے ہٹاکر این آر سی جیسے ایشوز پر مبذول کرانے کی کوشش کرتے ہیں مگرانہیں کامیابی نہیں ملے گی۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ موسم بے نظیر نور مالدہ کو ترقی دینے کیلئے ترنمول کانگریس میں شامل ہوئی ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ مالدہ اور مرشدآباد میں ان کی حکومت نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کیے ہیں۔گزشتہ 60سالوں میں جو کام نہیں ہوئے تھے وہ8سالوں میں ہوئے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو ریاست کی 42میں سے 42سیٹوں پر جیت حاصل کرنی ہے۔اس لیے موسم بے نظیر نور کو کامیاب کریں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے بغیر مرکز میں کو’ئی بھی حکومت نہیں بن سکتی ہے اور ہم کلیدی کردار اداکریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ این آر سی صرف مسلمانوں کے حلاف نہیں ہے۔آسام میں 22لاکھ ہندؤں کے نام شامل نہیں ہے۔اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہونے والا ہے یہ صرف ملک کے شہریوں کو ہی پریشان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہری ترمیمی بل کے نام پر مسلمانوں میں خوف پیدا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو رفیوجی بنانے کا یہ فارمولہ ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں یہ دونوں کامیاب نہیں ہوگا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ چوکیدار نے دس لاکھ افراد کے روزگار کو چھین لیا ہے،کالا دھن واپس لانے کے بجائے کالادھن میں اضافہ کردیا ہے۔اپن ناکامیوں کو چھہانے کیلئے چوکیدار اب ہندو مسلم کی سیاست کررہے ہیں تاکہ پولرائزیشن کے ذریعہ وہ اقتدار میں پہنچیں۔مگر ملک کے عوا م بے وقوف نہیں ہے۔چوکیداری ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں ہندو مسلم ایک ساتھ رہتے ہیں،ایک دوسرے کے تہوار میں شریک ہوتے ہیں۔درگاپوجا، کالی پوجااور عید سب تہوار مل کر منایا جاتا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مذہب کے نام پر مودی کو ہم ملک کو توڑنے نہیں دیں گے۔بنگا ل میں یہ سیاست نہیں چلے گی۔
مالدہ میڈیکل ہب اور ترقیاتی کام کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہاں ائیر پورٹ کی تعمیر کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مالدہ جنوب سے معظم اور شمال سے موسم کو کامیاب کریں۔ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال اب تک سی پی ایم کے قرضوں کے بوجھ کے تلے دبی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پی ایم اور کانگریس بنگال میں آئیڈولوجی سے عاری ہوچکی ہے۔اس لیے یہ تینوں جماعتیں ہمارے خلاف متحد ہوگئی ہیں۔
یواین آئی۔نور

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) این سی پی (ایس پی) نے جمعرات کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے منشور میں ذات پات کی مردم شماری کی بھی حمایت کی اور کسانوں کی بہبود، اپرنٹس شپ کے حقوق کے لیے ایک الگ کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ’شپتھ نامہ' کے عنوان سے جاری منشور میں، این سی پی (ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اوردیگر قوانین میں آئینی اصولوں کے ساتھ تبدیلی کی تجویز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
image