OthersPosted at: Apr 19 2019 6:47PM رسم و رواج کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کی وزیراعظم کی یقین دہانی
ترواننت پورم، 19 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آتی ہے، تو رسم و رواج کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
مسٹر مودی نے جمعرات کے روز یہاں پارٹی کی ’ وجے سنکلپ ‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متنازعہ سبري مالا معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ’’تئیس مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد ہم رسم و رواج کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے عدالت اور پارلیمنٹ میں لڑائی لڑیں گے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھگوان ایپّا کے عقیدت مندوں پر لاٹھی چارج کروا رہے ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہے ہیں ان سے بدلہ لینے کے لئے ریاست کا ہر بچہ آگے آئے گا اور رسم و رواج کی حفاظت کرے گا۔
کانگریس صدر راہل گاندھی کے کیرالہ کے وايناڈ پارلیمانی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ’’اگر آپ جنوبی ہندوستان کو پیغام دینا چاہتے ہیں تو، آپ ترواننت پورم یا پتھنم تھٹّا سے الیکشن کیوں نہیں لڑ رہے ہیں؟‘‘
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔