OthersPosted at: Apr 20 2019 3:04PM دو مرحلے کی پولنگ کے بعد دیدی کی نیند اڑی: مودی
بنيادپور 20 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ابتدائی دو مرحلے کی پولنگ کے بعد ’اسپیڈ بریکر دیدی‘ (ممتا بنرجی) کی نیند اڑ گئی ہے اور 23 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد انہیں پتہ چل جائے گا کہ لوگوں کے پیسے لوٹنے اور ان کی ترقی روکنے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔
مسٹر مودی نے 17 ویں لوک سبھا کے لئے تیسرے مرحلہ کی پولنگ سے پہلے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’میں یہاں کے لوگوں کے زبردست ردعمل سے متحیر ہوں. ابتدائی دو مرحلے کی پولنگ نے ’اسپیڈ بریکر دیدی‘ کی نیند پر ’بریک‘ لگا دی ہے‘‘۔
انہوں نے محترمہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لہر میں بہہ رہا ہے اور ملک کہہ رہا ہے کہ اس ریاست میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ یہ صاف کرتے ہوئے کہ بی جے پی کے خلاف پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مسٹر مودی نے کہا’’بنگال میں انتظامیہ مکمل طور ناکام ہو چکا ہے اور یہ سماج دشمن عناصر کا اڈہ بن گیا ہے جس کے لئے تاریخ، مستقبل اور ریاست کے عوام ممتا بنرجی کو کبھی معاف نہیں کریں گے‘‘َ۔
جاری،یو این آئی،اظ