image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 16:19 Hrs(IST)
Others

پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31.48 فیصد پولنگ

پنجی ضمنی انتخاب، 11 بجے تک 31.48 فیصد پولنگ

پنجی ، 19 مئی ( یواین آئی) گوا میں پنجی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لئے اتوار کو پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور صبح 11.00 بجے تک 31.48 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا ۔ ریاستی الیکشن دفتر کے افسروں نے بتایا کہ پنجی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 22،482 ہے، جن میں سے 10،697 مرد اور 11،785 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ ان میں 476 نئے ووٹر ہے جو پہلی مرتبہ ووٹ کے حق کا استعمال کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پنجی حلقہ میں 30 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔ سکیورٹی کے لئے سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔
ضمنی انتخاب میں کل چھ امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں، جن میں سدھارتھ (بی جے پی)، اٹانسو مونسیریٹ (کانگریس)، والمكي نائک (عام آدمی پارٹی) اور سبھارش ویلنگر (گوا سرکشا منچ ) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو آزاد امیدوار دلیپ گھاڑي اور ونے مورے بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔
سابق وزیر اعلی منوہر پاریکر کے انتقال کے بعد پنجی اسمبلی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ دو دہائی سے بھی زیادہ وقت تک پنجی حلقہ کی نمائندگی کر چکے مسٹر پاریکر کا گذشتہ 17 مارچ کو انتقال ہو گیا تھا۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image