image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 13:48 Hrs(IST)
Others

بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔

بنگال کے 9حلقوں میں دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ۔

کلکتہ 19مئی (یوا ین آئی)ہنگامہ آرائی کے چند واقعات کے ساتھ مغربی بنگال کے 9حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے۔دوپہر 12بجے تک 35فیصد پولنگ ہوچکی ہے۔
1,49, 63,143 ووٹرس 111امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں،جن حلقوں میں آج پولنگ ہورہی ہے ان میں دمدم، باراسات، بشیرہاٹ،شمالی کلکتہ، جنوبی کلکتہ، جادو پور، ڈائمنڈ ہاربر،جے نگراور متھورا پور شامل ہے
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ پرامن ماحول میں ہورہی ہے اور ابھی تک تشدد کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔۔باراسات میں 37.5فیصد، دمدم میں 31فیصد، بشیر ہاٹ میں 35فیصد، جے نگر میں 22فیصد، متھورا پور میں 35فیصد، ڈائمنڈ ہاربر میں 36فیصد، کلکتہ جنوب میں 33فیصد، کلکتہ شمال میں 26فیصد اور جادو پور میں 33فیصد پولنگ ہوئی ہے۔
ڈائمنڈ ہاربرکے سونار پور میں 50ای وی ایم مشین کے خراب ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔بشیر ہاٹ، ڈائمنڈ ہاربر، شمالی کلکتہ، جنوبی کلکتہ کے کچھ بوتھوں پر مشین کے خراب ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔دمدم لوک سبھا حلقے کے ناگر بازار کے تین بوتھوں میں بھی ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی ہے۔
تاہم ترنمو ل کانگریس نے مکل رائے کے علاقے میں ہونے پر اعترا ض کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کے قانون کے مطابق جن کا ووٹ نہیں ہے وہ حلقہ میں نہیں رہ سکتا ہے۔جادو پور میں بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ پروکسی ووٹ ڈالے جارہے ہیں،بشیر ہاٹ میں بی جے پی کے امیدوار سیانتانو باسو نے الزام عاید کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے ورکر بوتھ میں داخل ہونے نہیں دے رہے ہیں۔بشیر ہاٹ کے 189بوتھ نمبر میں تشدد کے واقعات کے بعد اضافی فورسیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔
اسلام پور جہاں ضمنی انتخاب ہورہے ہیں وہاں بھی تشدد کے واقعات ہوئے ہیں،صحافیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔پھاٹ پارہ اسمبلی حلقہ جہاں ضمنی انتخاب ہورہے ہیں کے کانکی ناڑہ ہائی اسکول میں ترنمول کانگریس امیدوار مدن مترا اور مرکزی فورسیس کے درمیا ن تکرار کی خبر ہے۔مدن مترا نے کہا کہ مرکزی فورسیس جمہوریت پر حملہ کررہی ہے۔
جادو پور لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کے امیدوارانوپم ہزار کی کار کو توڑ پھوڑ کردیا گیا ہے۔انہیں بوتھ میں داخل ہونے نہیں دیا گیا ہے۔شمالی کلکتہ کے رابندر سرانی میں بھی بم اندازی کی خبر ہے۔
مرکزی فورسیس کی 710کمپنیاں تعنیات ہیں۔پہلی مرتبہ تمام بوتھوں پر وی وی پی اے ٹی مشین کا استعمال کیا جارہا ہے۔اسپیشل الیکشن آبزرور اجے نائیک نے کہاکہ تمام بوتھوں پر مرکزی فورسیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ضلع پولس کی مدد سے لا اینڈ آرڈر کو سنبھالا جارہا ہے۔
ووٹنگ شروع ہونے کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطار دیکھنے کو ملی تھی۔کل رات پھاٹ پارہ اسمبلی حلقہ جہاں ضمنی انتخاب ہورہے ہیں بی جے پی اورترنمول کانگریس کے ورکروں کے درمیان بڑے پیمانے پر جھڑ پ کی خبر ہے۔پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ کیا گیا تھا۔دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کو ا؎س کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔یہ سیٹ ارجن سنگھ جنہوں نے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔یہاں سے ان کے بیٹے بی جے پی کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں۔
یواین آئی۔نور

خاص خبریں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image