OthersPosted at: Aug 22 2019 12:35PM نائب صدر جمہوریہ 24اگست کو اے پی کی کرشناپٹنم۔اوبولاواری پلی ریلوے لائن کا معائنہ کریں گے
حیدرآباد22اگست(یواین آئی)نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو 24اگست کو اے پی کی کرشناپٹنم۔اوبولاواری پلی ریلوے لائن کا معائنہ کریں گے۔ریلوے کے عہدیداروں نے ان کے دورہ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔وجئے واڑہ ریلوے ایس پی نارائن نائک ان کی سیکوریٹی کے انتظامات کے نگران ہیں۔نائب صدر جمہوریہ چیرلوپلی تا راپور ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان طویل ترین ریل سرنگوں کا معائنہ کریں گے۔یہ سرنگیں اضلاع نیلور اور کڑپہ کے سرحدات پر واقع ویلی کونڈہ کے جنگلات سے گزرتی ہیں۔
یواین آئی وخ