OthersPosted at: Sep 19 2019 9:38PM کشمیر کو دوبارہ جنت بنانے کے لیے مدد کیجئے : نریندر مودی کا نیا نعرہ
ممبئی 19ستمبر(یواین آئی)آج وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے ایک بار پھر جنت نشان بنانے میں مدد کیجئے مودی نے مہاراشٹر کے ناسک شہر میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ پہلے ہمارا نعرہ "کشمیر ہمارا ہے،اسے سورگ بنانا ہے۔"تھا،لیکن اب ہمیں نعرہ دینا ہے،"کشمیر کو پھر سے جنت بنانا ہے
انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو مشکلات اور ان زخموں سے باہر نکالنا ہے۔کیونکہ وہ ایک عرصے سے ان کا شکار بنتے رہے ہیں۔
مودی نے کہاکہ "اب ہمیں نیا کشمیر بنانا ہے اور ہر کشمیری کو گلے لگانا ہے اور اس کے لیے مہاراشٹر کے عوام کی مدد درکار ہوگی ۔ملک اور جموں کشمیر میں افراتفری پھیلانے کیلئے سرحد ۔پار سے سازش رچی جاتی ہے،لیکن اب عوام ترقی،امن ،روزگار چاہتے ہیں۔مودی نے کہاکہ "میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی کے لیے بھرپور مدد کریں۔
وزیراعظم مودی ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی چار ہزار کلومیٹر لمبی 'مہاجندیش یاترا'کے خاتمہ پر منعقد جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے اپوزیشن پر الزام عائد کیاکہ این ڈی اے کے اقتدار کے دوران اہم ترین فیصلوں کیخلاف جھوٹ پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اور اسے سیاست کا رنگ دیا جارہا ہے،لیکن بی جے پی کے۔لیے ملک۔کی حفاظت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
مہاراشٹرکاذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک اور ریاست میں سیاسی بے اطمینانی کی۔وجہ سے ترقی متاثر رہی لیکن حالت بہتر ہوچکے ہیں۔ورنہ ریاست کے عوام اور تجارتی راجدھانی ممبئی بھی سیاسی بے اطمینانی کا شکار بن رہے تھے۔،مہاراشٹر میں آنجہانی وسنت دادا پاٹل اور دیویندر فڈنویس کے علاوہ کسی نے بھی پوری مدت مکمل نہیں کی ہے۔
اور موجودہ حکومت دوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی جوکہ 60 سال میں پہلی بار ممکن ہوسکے۔ یہ صرف فڈنویس کی بہتر کارکردگی اور عوامی اعتماد کے سبب ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی الیکشن میں ب جے پی آرٹیکل 370 اور دیگر امور پر لیے گیے اپنے فیصلے سے دائرہ اٹھانا چاہتی ظے۔
یو این آئی-اے اے اے