OthersPosted at: Jan 22 2020 6:50PM سی اے اے این آر سی ، این پی آر کے خلاف آج گیارہویں دن بھی پٹنہ میں لوگوں کا دھرنا و احتجاج جاری
پٹنہ 21 جنوری( یواین آئی) سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کے خلاف پٹنہ میں آج گیارہویںدن دبھی دھرنا و احتجاج بلا توقف جاری رہا ۔
بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے سبزی باغ میں دھرنا و مظاہرہ کا آج گیارہواں دن ہے ۔ لوگ اپنے مطالبات کی حمایت میںآج بھی دھرنا مقام ڈٹے ہوئے ہیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک یہ قانون حکومت واپس نہیں لے لیتی ہم اپنا دھرنا جاری و ساری رکھیںگے۔
دھرنا مقام پر موجود مشہور سماجی کارکن اور ایڈووکیٹ اظہر الحق نے کہاکہ ہم سی اے اے، این آر سی ، این پی آر سمیت موجودہ حکومت کی پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی کے خلاف لڑتے رہیںگے ۔ یہ ہماری لڑائی ایک دو دن کی نہیںہے ہم اب اس کیلئے مسلسل کورٹ سے لیکر سڑک تک لڑتے رہیںگے ۔ آج ملک کی معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ، جی ڈی پی انتہائی نچلی سطح پر آگئی ہے ۔ کمپنیاں بند ہو رہی ہیں ۔ تعلیم یافتہ طبقہ روزگار سے محروم ہے ،بینک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے ، نظم ونسق کی صورتحا ل انتہائی ابتر ہے ۔ کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔ خواتین غیر محفوظ ہیں۔ یونیورسٹیوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے ۔ اساتذہ سڑکوں پر ہیں۔ پھر بھی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔
جاری۔۔ یواین آئی۔۔ قمر۔۔۔