image
Friday, Apr 19 2024 | Time 09:28 Hrs(IST)
Others

اگر ہم جھوٹ بول رہے ہیں تو شاہ بتائیں گے کہ سچائی کیا ہے؟:ممتا بنرجی

اگر ہم جھوٹ بول رہے ہیں تو شاہ بتائیں گے کہ سچائی کیا ہے؟:ممتا بنرجی

دارجلنگ (یواین آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے چیلنج پر کوئی تبصرہ کیے بغیر کہاکہ اگر ہم لوگ جھوٹ بول رہے ہیں تو شاہ کیا بتاسکتے ہیں سچائی کیا ہے اور ان کی حکومت ملک کی معیشت پر توجہ دینے کے بجائے ملک کے عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کیوں کررہی ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجینے آج دارجلنگ میں شہریت ترمیمی ایکٹ مخالف ریلی کی قیادت کی ۔وزیر اعلیٰ نے پہاڑی شہریوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائےگی اور وہ پہاڑی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہیں ۔مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ اب وزیر اعظم ہمارے ووٹوں سے ہمیں بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیا آج ہمیں آزادی سے بات کرنی کی اجازت ہے؟ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب تک یہ کالا قانون منسوخ نہیں ہوجاتا ہے اس وقت تک ان کی تحریک جاری رہے گی ۔
گزشتہ کل لکھنو میں امیت شاہ کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم لگ ڈرنے والے نہیں ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری حکومت کنفیوزن کی شکار ہے ۔جس کو چاہتی ہے اسے پاکستانی کہہ کر تنقید کرتے ہیں۔انہیں سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ وہ ہندوستانی ہیں نہ کہ پاکستانی ۔ہردن ان کی باتوں میں تضادات سامنے آتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شاہ کہتے ہیں کہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں اگر ہم جھوٹ بول رہے ہیں تو کیا شاہ نے خود سچ بولا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ قانون نفرت انگیز ہے اور اس کا مقصدملک کے عوام کو آپس میں لڑانا ہے ۔لیکن میں ملک کے عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرنے دیں گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک سب کا ہے اور یہاں سے ایک بھی گورکھا کو نکالنے نہیں دیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’ملک کی معیشت انتشار کی شکار ہے۔ ملک میں روزگار نہیں ہے۔ بی جے پی ان ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ”ممتا نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی پورے ملک میں نفرت کی سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ، "بی جے پی کا کام لوگوں کو گولی مارنا ، لوگوں کو مارنا اور آگ لگانا ہے۔" وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "ہم بنگال میں ایک بھی حراستی کیمپ کی اجازت نہیں دیں گے۔
ممتا نے پہاڑی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ دارجیلنگ میں سی اے اے مخالف مظاہروں کو مزید تقویت دیں۔ میں شمال مشرق کے تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ احتجاج کیلئے سڑک پر آجائیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا گھلا گھونٹاجارہا ہے ۔لکھنو میں مظاہرین سے کمبل چھےنے گئے ہیں ۔کی ایک جمہوری ملک میں یہ سب برداشت کیاجاسکتا ہے۔
یواین آئی ۔نور

خاص خبریں
انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھنے سے پہلے سپریم کورٹ نے جمعرات کو سماعت کے دوران کہا کہ انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جانا چاہئے جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں ہر چیز پر شک نہیں کیا جا سکتا بنچ نے الیکشن میں ای وی ایم کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد گنتی یا بعد میں بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کے پرانے نظام کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر متعلقہ فریقوں کے دلائل کی تفصیل سے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

...مزید دیکھیں
عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے  امانت اللہ خان کو ای ڈی نے گرفتار کیا

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ای ڈی نے گرفتار کیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یواین آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات 18 اپریل کی رات کو گرفتار کرلیا اس سے قبل امانت اللہ سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے دہلی وقف بورڈ کی کئی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر کرائے پر دے دیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی گرفتاری پر کہا کہ ہم بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف مضبوطی سے لڑتے رہیں گے عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے 'ایکس' پر کہا، 'بی جے پی والوں تم چاہے عام آدمی پارٹی کے ہر لیڈر، ہر کارکنوں کو جیل میں ڈال دو، دہلی کے لوگ پھر بھی عام آدمی پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور کانگریس کا حقیقی ڈی این اے ہیں مسٹر گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن پہلے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا "میرے پیارے کارکن دوستو، آپ ہماری پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں:  آپ

مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں: آپ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین اور لوگوں کو دیے گئے ووٹنگ کے حق کو چھیننے کے لیے 400 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں اور ملک کے لوگوں کے ذہنوں میں یہ احساس مسلسل مضبوط ہو رہا ہے کہ 2024 کا الیکشن آخری الیکشن ہوگا ۔

...مزید دیکھیں
محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: 'یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہماری اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں'۔

...مزید دیکھیں
غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image