OthersPosted at: Jan 22 2020 8:40PM این سی سی نوجوانوں کو ایک جامع فورس میں تبدیل کرکے ملک کی تعمیر نو کے لئے نمایاں خدمات انجام دیتا ہے: راجناتھ سنگھ
نئی دہلی،22جنوری(یو این آئی) نیشنل کیڈٹ کور(این سی سی) ملک کے نوجوانوں کو ایک جامع اور ڈسپلن والی فورس میں تبدیل کرکے ملک کی تعمیر نو اور قومی یکجہتی کی سمت پیش بہا خدمات انجام دے رہی ہیں۔ یہ بات آج وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دہلی کینٹ میں این سی سی ری پبلک ڈے کیمپ 2020 کے اپنے دورے کے دوران این سی سی کے کیڈٹس اور سینئر سول اور فوجی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا این سی سی نوجوانوں کو مستقبل کا رہنما بنانے میں ایک غیر متوازن رول ادا کرتا ہے۔ آج این سی سی کیڈٹس تقریباً ہر شعبے نیز مسلح افواج سیاست اور کھیلوں میں دیکھے جاسکتے ہیں یہاں تک کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی جو ہمارے ملک کو نئی بلندیوں تک لے جارہے ہیں۔ این سی سی کے ایک کیڈٹس تھے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے دنیا کی ایک سب سے بڑی باوردی نوجوانوں کی تنظیم کے ایک کیڈٹ کی حیثیت سے اپنے ماضی کو یاد کیا۔
وزیر دفاع نے نئی نسل میں قومی جذبے کااحساس بیدار کرنے کے لئے این سی سی کی تعریف کی۔ جس نے ایک مستحکم ہندوستان کے لئے راہ ہموار کی ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے اشفاق اللہ خان ، چندر شیکھر آزاد اور بھگت سنگھ کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا اور کہا کہ ان جیسے مجاہد ین آزادی نے قومی جذبے کا احساس پیدا کیا۔ جس کی بدولت ایک آزاد ہندوستان کا خواب پورا ہوا ۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔