بنگلورو، 8اگست (یو این آئی) کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے سنگین طورپر متاثرہ کرناٹک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ 7,178نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد سنیچر کو بڑھ کر 1.72لاکھ کے پار ہوگئی لیکن لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 5,006مریضوں کے صحت یاب ہونے اس بیماری سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بھی بڑھ کر 90ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,72,102ہوگئی ہے جبکہ اب تک صحت یاب ہوئے لوگو ں کی تعداد 89,238پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 93مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3091ہوگئی۔
راجدھانی بنگلورو شہر ابھی بھی کورونا معاملے میں ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ 2,665نئے معاملے سامنے آئے۔ ریاست میں فی الحال 79765فعال معاملے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں علاج کیا جارہا ہے۔
یو این آئی۔م ع۔ 2220