image
Friday, Apr 19 2024 | Time 20:52 Hrs(IST)
Others

وجے واڑہ کورونا کیئر سنٹر میں آتشزدگی: مہلوکین کی تعداد 10

وجے واڑہ کورونا کیئر سنٹر میں آتشزدگی: مہلوکین کی تعداد 10

حیدرآباد9اگست(یواین آئی)اے پی کے وجئے واڑہ کے کورونا کیر سنٹر میں پیش آئے آگ لگنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 10ہوگئی ہےکمشنر پولیس وجئے واڑہ بی سرینواسلو نے میڈیا کو بتایا کہ 30مریضوں کے منجملہ جو اس قرنطینہ کے مرکزبنائے گئے ہوٹل میں زیر علاج تھے میں سے 10کی موت ہوگئی ہے اور 18کو بچالیاگیا ہے جبکہ مزید دو افراد کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا۔انہوں نے کہاکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ان کی ہنوز شناخت نہیں ہو پائی ہے۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ کارپوریٹ اسپتال نے سوارنا ہوٹل کو کرایہ کی بنیاد پر حاصل کیا تھا اور اس میں کوویڈکیر سنٹر بنایا تھا۔اس ہوٹل میں تقریبا 30کورونا کے مریض زیرعلاج تھے جبکہ ہوٹل کے دس اسٹاف ارکان بھی اس واقعہ کے وقت موجود تھے۔کمشنر پولیس نے کہاکہ انہیں صبح پانچ بجکر 9منٹ کو اس واقعہ کی اطلاع ملی جس کے تقریبا نصف گھنٹہ بعد ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچ گئے جنہوں نے آگ پر قابو پایا اور راحت کام شروع کئے۔انہوں نے شبہ کیا کہ شارٹ سرکٹ اس واقعہ کی وجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عمارت کی پہلی منزل سے دو پریشان حال افراد نے چھلانگ لگادی تاہم وہ معمولی زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ کثیف دھواں ہوٹل کے کمروں سے چند منٹوں کے اندر ہی نکلنے لگا۔چونکہ ہوٹل سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے اسی لئے مریض اپنے کمروں سے بچ کر نہیں نکل سکے۔این ڈی آر پی اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے مریضوں کو بچانے کے لئے سیڑھیوں کا استعمال کیا۔اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے غمزدہ خاندانوں کے لئے فی کس 50لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔وزیراعلی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعلی کو فون کرتے ہوئے اس آگ لگنے کے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔وزیراعلی نے وزیراعظم کو اس واقعہ سے واقف کروایا۔وزیرداخلہ ایم سُچیریتا،وزیر صحت اے کالی کرشنا سرینواس،ڈی جی پی گوتم سوانگ اور کمشنر پولیس بی سرینواسلو نے ہوٹل کے کمروں کا معائنہ کیا جن کو اس آگ کے واقعہ کے نتیجہ میں نقصان پہنچا۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ وینکیانائیڈو، وزیراعظم مودی، گورنر وشوابھوشن ہری چندن،سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
یواین آئی وخ

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

کلکتہ 19اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم ’’انڈیا ‘‘ اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ دونوں پارٹیاں اس وقت بی جے پی کی ایجنڈہیںمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے تمام پری پول سروے جعلی ہیں  بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

تل ابیب،19 اپريل (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

تہران،19 اپريل (یو این آئی) ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی پر فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کر چکا، خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کوموقع دینے کو تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

ملاں پور، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کے آشوتوش شرما کی بلے بازی کی تمام تعریفوں کے درمیان ممبئی انڈینس کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ بھی آشوتوش کی شاندار بلے بازی سے لطف اندوز ہوئے آشوتوش سوریہ کمار اور گلین میکسویل کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں
صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

نئی دہلی،19 اپریل (یو این آئی) اسرائیل کی صیہونی حکومت کی مسلسل اشتعال انگیزی ایران کے ساتھ جاری جارحیت کے خلاف ایران اپنا دفاع کا حق رکھتا ہے اور اسی حق کا ایران نے استمعال کیا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے صیہونی حکومت کی گھناونی فوجی جارحیت اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کے جواب میں اقوام متحدہ کے چارٹر، قانون کی حکمرانی کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی وابستگی پر تاکید کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 7:05 PM

ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے میں شکیل دل کا ہوں ترجماں کہ محبتوں کا ہوں رازداں -مجھے فخر ہے مری شاعری مری زندگی سے جدا نہیں - شکیل احمد ،تین اگست 1916 کو اتر پردیش کے بدایوں قصبے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب او رپیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image