OthersPosted at: Aug 9 2020 5:17PM ای ڈی نے ریحا چکرورتی کے بھائی سے 18 گھنٹے پوچھ گچھ کی
ممبئی ، 9 اگست ( یواین آئی ) اداکارہ ریحا چکرورتی کے بھائی شووک سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اپنے دفتر میں تقریبا 18 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ہے ای ڈی نے 14 جون کو خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت سے متعلق مالی لین دین کے تعلق سے پوچھ گچھ کرنےکے لئے شووک کو سنیچرکی دوپہر اپنے دفتر بلایا تھا ۔
ذرائع کے مطابق شووک نے پوچھ گچھ کے دوران حکام کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور زیادہ تر سوالوں کے جوابات منفی طریقے سے دیئے۔ ای ڈی نے پوچھ گچھ پوری ہونے بعد شووک کو اتوار صبح ساڑھے سات بجے گھر جانے کی اجازت دے دی ۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ پیر کے روزدوبارہ پوچھ گچھ کے لئے شووک کو دفتر بلاسکتا ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج