image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 16:50 Hrs(IST)
Others

این ڈی اے کے جھوٹے وعدے نے بہار کے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا : پرینکا

این ڈی اے کے جھوٹے وعدے نے بہار کے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا : پرینکا

پٹنہ 27 اکتوبر ( یواین آئی ) شیو سینا کی قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پرینکا چترویدی نے آج کہاکہ بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت کے جھوٹے وعدے کی وجہ سے ریاست کے لوگ کے لوگ اپنے کنبہ کو چھوڑ کر دوسری ریاستوں میں جانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس لئے ایسی بڑبولی حکومت کو عوام ووٹ کی ویکسین دے کر ٹھیک کر ے گی شیو سینا کی راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مسز چترویدی نے منگل کو یہاں پارٹی کے ریاستی صدر کوشیلندر شرما اور پارٹی کے بہار معاملوں کے انچارج سنیل چٹنس کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں کہاکہ بہار اسمبلی انتخاب سے متعلق اب ماحول پور ی طرح سے گرم ہو گیا ہے ۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے مقررہ رہنماءاصول کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
ایسے میں لوگوں کو سختی سے اس کے قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لوگ اپنا قیمتی ووٹ مستقبل کیلئے کریں نہ کہ نتیش حکومت کے جھوٹے وعدوں پر کیوں کہ کورونا کے وقت وزیراعلیٰ مسٹر کمار کا چہرہ ریاست کے لوگوں نے اچھی طرح سے دیکھ لیا ہے ۔
جاری۔۔ یواین آئی۔۔ قمر

خاص خبریں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

راولپنڈی 28 مارچ (یو این آئی) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکی ساختہ ہتھیاروں سے پاکستان کے خلاف حملے کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
فیبا ایشیا کپ میں ہندوستانی خواتین اور مردوں کی ٹیم کا جیت کے ساتھ آغاز

فیبا ایشیا کپ میں ہندوستانی خواتین اور مردوں کی ٹیم کا جیت کے ساتھ آغاز

سنگاپور، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی مردوں اور خواتین کی باسکٹ بال ٹیموں نے فیبا ​​3x3 ایشیا کپ 2024 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنے اپنے میچ جیت کر مہم کی فاتحانہ شروعات کی۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

28 Mar 2024 | 4:24 PM

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کو 10سال حکومت کرنے کے بعد الیکشن قریب آتے ہی افسپا کی منسوخی یاد آئی لیکن دو بار حکومتی معیاد پوری کرنے کے دوران ان لوگوں کو اس کالے قانون کی منسوخی کا خیال نہیں آیا۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image