OthersPosted at: Oct 30 2020 9:55AM خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 450 سے زیادہ نئے کیسز
اورنگ آباد ، 30 اکتوبر ( یواین آئی) مہاراشٹر میں خطہ مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سبھی آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے 474 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
جمعہ کے روز ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس سے 14 مزید افراد کی موت ہوچکی ہے۔
تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزسے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ضلع جالنہ میں حالات بدترین ہوچکے ہیں جہاں کورونا کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور چھ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے بعد ضلع بیڈ میں 70 نئے کیسز اور چار اموات ، ضلع اورنگ آباد میں 133 نئے کیسز اور تین اموات ، ضلع ناندیڑ میں 71 نئے کیسز ، ضلع عثمان آباد میں 56 ، ضلع لاتور میں 50 ، ضلع پربھنی میں 25 اور ضلع ہنگولی میں نو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ریاست میں کورونا وائرس کے 5،909 نئے کیسز اور 156 افراد کی ہلاکتوں کی رپورٹ ہے۔ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز میں 1.27 لاکھ کورونا مریضوں کا علاج کیا جارہاہے۔
یواین آئی،اظ