OthersPosted at: Dec 4 2020 10:12PM سنسیکس پہلی بار 45 ہزار پوائنٹس، نفٹی 125 پوائنٹس کا اضافہ
ممبئی، 04 دسمبر (یو این آئی) زیادہ تر غیر ملکی بازاروں کے مثبت اشاروں اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹرنگ پالیسی کی کمیٹی کے بیانات سے حوصلہ پاکر پرجوش سرمایہ کاروں نے جمعہ کے روز جم کر بازار میں پونجی لگائی جس سے پہلی بار بی ایس ای کے 30 شیئر والے سینسری انڈیکس سینسیکس ایک فیصد بڑھ کر 45 ہزار کے پوائنٹس سے زائد پر بند ہوا۔
بینکنگ سمیت بی ایس ای کے 19 گروپس میں ہوئی خریداری کی بدولت سنسیکس 446.90 پوائنٹس کی تیزی میں 45,079.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 124.65 پوائنٹس کے اضافے میں 13,258.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بی ایس ای کے 20 گروپس میں سے آج محض انرجی گروپ کے انڈیکس گراوٹ میں رہے۔ باقی تمام 19 گروپ کے انڈیکس میں اضافہ درج کیا گیا۔
بازار ماہرین کے مطابق کورونا ویکسین کے سلسلے میں بھی بازار میں مثبت رجحان قائم ہے۔ علاوہ ازیں مانیٹرنگ پالیسی کی کمیٹی کے اعلانات نے بھی سرمایہ کاروں کے رجحان کو قائم رکھا۔
یو این آئی،ایم اے۔