image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 13:28 Hrs(IST)
Others

زرمبادلہ کے ذخائر 579ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

زرمبادلہ کے ذخائر 579ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

ممبئی، 11دسمبر (یو این آئی) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر چار دسمبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں 4.53 ارب ڈالر بڑھ کر 579.35ارب ڈالر کے نئے ریکارڈ پر پہنچ گئے۔
اس سے پہلے 27نومبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 46.9کروڑ ڈالر کم ہوکر 574.82ارب ڈالر رہ گئے تھے۔
ریزرو بینک کی طرف سے آج یہاں جاری اعدادو شمار کے مطابق چار دسمبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب بڑا جزو غیرملکی کرنسی کے اثاثے 3.93ارب ڈالر بڑھ کر 537.39ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ اس دوران سونے کے ذخائر بھی 53.5کروڑ دالر کے اضافہ کے ساتھ 35.73ارب ڈالر پر رہے۔
زیر جائزہ ہفتہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ریزرو فنڈ 4.6کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.73ارب ڈالر پر اور اسپیشل ڈرائنگ رائٹس 1.2کروڑ ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 1.51ارب ڈالر درج کئے گئے۔
یو این آئی۔ م ع۔1955

خاص خبریں
بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

چنئی، 18 اپریل (یو این آئی) پرنسپل سیشن کورٹ نے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کے عدالتی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ، 18 اپریل (یو این آئی) شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

’فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے‘

رملہ، 18 اپریل (یو این آئی) فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر برائے انسانی امور مہند ہادی کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ پٹی میں جاری تنازعہ کے درمیان اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
جمہوریہ افریقہ وسطی کے گاؤں پر تازہ حملے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی: اقوام متحدہ

جمہوریہ افریقہ وسطی کے گاؤں پر تازہ حملے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، 18 اپریل (یو این آئی) جمہوریہ افریقہ وسطی میں اقوام متحدہ کے انسانی مشن کے حکام نے کہا کہ بدھ کے روز مسلح باغیوں نے جنوبی ایمبومو علاقے کے گاؤں پر حملہ کیا، جس میں 14 شہری ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے اور گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

...مزید دیکھیں
سری لنکا خواتین ٹیم کی چمری کی ریکارڈساز اننگز،جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست

سری لنکا خواتین ٹیم کی چمری کی ریکارڈساز اننگز،جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست

پوچیفسٹروم، 18 اپریل (یو این آئی) سری لنکا کی خواتین ٹیم کی کپتان چمری اٹاپٹو نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ناقابل شکست (195) رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
برازیل میں بس حادثے میں 7 لوگوں کی موت

برازیل میں بس حادثے میں 7 لوگوں کی موت

ریو دی جنیرو، 18 اپریل (یو این آئی) برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناز گیریس میں بدھ کے روز مسافر بس کے حادثے میں سات افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
image